ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

باقاعدہ او ر غیر منظم شعبے کی مداخلت سےپلاسٹک پیکیجنگ کچرے کی تجدیدی معیشت کو مستحکم کرنے اور کچرے کے  بندوبست  کے شعبے کی ترقی  کے لئے ، پروڈیوسر کی  مزید ذمہ داری سے متعلق رہنما خطوط

Posted On: 13 FEB 2023 7:09PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں  تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ان کی وزارت نے 16فروری 2022 کو پلاسٹک کچرے کے لئے ، پروڈیوسر کی مزید  ذمہ داری  ای پی آر سے متعلق رہنما خطوط کااطلاع نامہ جاری کیا ہے۔یہ اطلاع نامہ پلاسٹک کچرے کے بندوبست کے 2022 کے ترمیمی ضابطوں کے مطابق جاری کیا گیا ہے۔ رہنما خطوط میں ای پی آر، پلاسٹک پیکیجنگ کچرے کی تجدید،سخت پلاسٹک پیکیجنگ کے دوبارہ استعمال اور تجدید شدہ پلاسٹک کے استعمال  پر لازمی نشانے مقرر کئے گئے ہیں۔

مختلف زمروں کی پلاسٹک پیکیجنگ میں پلاسٹک کچرے کی تجدید کی کم سے کم سطح کا ، سال بہ سال نشانہ مندرجہ ذیل ہے:

 

سال

نشانہ

(پروڈیوسر کی مزید ذ مہ داری کا فیصد)

2024-25

30-50

2025-26

40-60

2026-27

50-70

28-2027 اور اس کے بعد

60-80

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ  پروڈیوسر کی مزید ذمہ داری سے متعلق رہنما خطوط کے تحت اکٹھا کئے گئے پلاسٹک پیکیجنگ کچرے کی تجدید کی کم سے کم  قابل نفاذ سطح کے تعین سے ، باقاعدہ اور منظم دونوں طرح کے شعبے کی مداخلت کے ذریعے  پلاسٹک پیکیجنگ کچرے کی تجدیدی معیشت  کو مزید استحکام ملے گا اور کچرے کے بندوبست کے شعبے کو فروغ حاصل ہوگا۔ پلاسٹک کچرے کے بندوبست سے متعلق 2016 کے ضابطوں کے مطابق ، جیسا کہ ان میں ترمیم کی گئی ہے، آلودگی پر قابو پانے ولاے مرکزی اور ریاستی بورڈ اور کمیٹیوں کو ، ان ضابطوں کی شقوں کو نافذ کرنا ہوگا۔ پلاسٹک کمپنی مالکان ،پروڈیوسروں کے رجسٹریشن سے متعلق سبھی ایس پی سی بی ؍ پی سی سی کو 6؍اکتوبر 2020 کو ہدایت جاری کر دی گئی تھی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ پلاسٹک پیکیجنگ سے متعلق مرکزی ای پی آر پورٹل پر اضافی ای پی آر سرٹیفکیٹ کی فروخت اور خرید کا ایک الگ ماڈیول موجود ہے۔ رجسٹرڈ پروڈیوسروں، درآمدکاروں اور کمپنی مالکان کی تعداد، پلاسٹک پیکیجنگ کے مرکزی ای پی آر پورٹل پر 5000 ہے، جبکہ ای پی آر کا نشانہ 22.37 لاکھ ٹی پی اے ہے۔ رجسٹرڈ پلاسٹک کچرا پروسیسروں کی کُل تعداد 1602 ہے۔

****

ش ح۔ ش ر۔ک ا



(Release ID: 1899057) Visitor Counter : 119


Read this release in: English