ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ہواکے معیار کے قومی اشاریہ کاآغاز کیا ہے اورہوائی  آلودگی  پرقابو پانے کی غرض سے بی ایس –IV سے جست لگاکر بی ایس –VI ایندھن معیارات طے کرنے کافیصلہ کیاہے


ای –ویسٹ (فضلہ) بندوبست سے متعلق  ضوابط 2022مشتہر کئے گئے  ہیں  تاکہ ای-ویسٹ (فضلہ ) سے متعلق مسائل کو نمٹایاجاسکے

Posted On: 13 FEB 2023 7:10PM by PIB Delhi

آب وہوا ، جنگلات اورموسم کی تبدیلی کے وزیرمملکت جناب اشونی کمارچوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں مطلع کیاکہ ہوائی آلودگی ، سانس سے متعلق  خرابیوں اوردقتوں اور اس سے وابستہ بیماریوں کے اسباب میں سے ایک ہے ۔ ملک میں خاص طورپر  آلودگی کی وجہ سے موت یابیماری کا کوئی براہ راست تعلق قائم کرنے کی غرض سے کوئی حتمی ڈیٹادستیاب نہیں ہے ۔

آلودگی سے صحت پرپڑنے والے اثرات ، عوامل یااسباب کے ردعمل سے نمایاں ہوتے ہیں ، جن میں افراد کے کھانے پینے کی عادتیں ، پیشہ ورانہ عادتیں ، سماجی واقتصادی صورتحال ، طبی تاریخ ، قوت مدافعت ، موروثی وجوہات شامل ہیں ۔

بتایاجاتاہے کہ آلودگی  پرکنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ(سی پی سی بی) نے کانپور شہرسمیت ملک میں 31شہروں کی نشاندہی کی ہے ۔ اس کے علاوہ سی پی سی بی نے 2018کے دوران کانپور کے صنعتی علاقے سمیت 100صنعتی علاقوں  میں آب وہوا  اورماحولیات کے معیار کی نگرانی کاکام انجام دیا ہے اورماحولیاتی آلودگی سے متعلق  جامع انڈیکس (سی ای پی آئی ) اسکورس کی جانچ کی ہے ۔ کانپور صنعتی علاقے کا سی ای پی آئی اسکور 89.46ہے ۔ حکومت نے ملک میں آلودگی پرقابوپانے کی غرض سے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ جن میں درج ذیل اقدامات  بھی شامل ہیں ۔

  • چھائی ہوئی ہواکی کوالٹی کے قومی معیارات کو مشتہر کیاجانا۔
  • صنعتی شعبوں سے  خارج ہونے والی مضرہواکے معیارات  کومشتہر کیاجانا۔
  • چھائی ہوئی ہواکے معیار کے تجزیہ کی غرض سے نگرانی سے متعلق نیٹ ورک کاقیام
  • زیادہ صاف /متبادل ایندھنوں  جیسے گیس  سے تیاکردہ ایندھن (سی این جی ، ایل پی جی وغیرہ ) متعارف کرانا۔
  • ہوا کے معیار کے قومی اشاریہ (انڈیکس ) کاآغاز
  • بی ایس –IV سے  جست لگاکر ایندھن معیارات بی ایس –VI طے کرنا ۔ فضلہ کے بندوبست سے متعلق جاری کئے گئے قواعد ضوابط کانوٹیفکیشن ۔ جن میں درج ذیل بھی شامل ہیں ۔
  • ٹھوس کچرے یافضلے کے بندوبست سے متعلق قواعد وضوابط 2016
  • ای –ویسٹ (کچرے یافضلے ) کے بندوبست سے متعلق قواعد وضوابط 2022
  • پلاسٹک کے کچرے کے بندوبست سے متعلق قواعد وضوابط 2016
  • بائیو۔ میڈیکل ویسٹ (کچرے یافضلے) کے بندوبست  سے متعلق  قواعد وضوابط 2016
  • ویسٹ کے بندوبست  سے متعلق قواعد وضوابط 2016وضع کرنا اورانھیں ختم کرنا ۔
  • کوئلہ اورلگنائٹ پرمبنی حرارتی بجلی گھر-2021سے نکلنے والی راکھ کا استعمال ۔

تحریری جواب میں اس بات  کی وضاحت کی گئی ہے کہ پانی میں آلودگی او رکیمیاوی آلودگی کی شدت میں کمی کرنے کی غرض سے ، حکومت  نے جواقدامات کئے ہیں ان میں صنعتوں اور گندے پانی کو پھرسے قابل استعمال بنانے والے پلانٹس سے زمینوں اور آبی ذخائر میں چھوڑے جانے والے کچرے کے لئے  معیارات کی تشکیل اورنوٹیفکیشن  شامل ہیں ۔ ریاستوں کے آلودگی پرقابوپانے والے بورڈس (ایس پی سی بی ایس ) ایک رضاکارانہ طریق کارکے ذریعہ ، ان معیارات  کو نافذ کرتے ہیں ، تاکہ پانی کے معیارکے تجزیہ ، پیداوار کے لئے نسبتازیادہ صاف ستھرے عمل کے فروغ وغیرہ کے لئے نگرانی سے متعلق ایک نیٹ ورک قائم کیاجاسکے اوراس پرکام کاج کیاجاسکے ۔

بیان میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ آلودگی پرکنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ ( سی پی سی بی ) اورایس پی سی بی کو ماحولیات کے تحفظ سے متعلق قانون 1986کی فعہ 5کے تحت بااختیار بنایاگیاہے ، تاکہ آب وہوا اورماحولیات کی صورت حال کو بہتر بنانے کے مقصد سے سبھی ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -1620




(Release ID: 1899046) Visitor Counter : 147


Read this release in: English