وزارت خزانہ
کسٹم فیلڈ فارمیشنس اور ڈی آر آئی سونے اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مسلسل چوکس رہتی ہیں
प्रविष्टि तिथि:
13 FEB 2023 6:24PM by PIB Delhi
مالیات کے مرکزی وزیر مملکت جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ریوینیو انٹیلیجنس کی ڈائریکٹوریٹ (ڈی آر آئی) نے 5 دسمبر2022 کو نئی دہلی میں ایک افتتاحی تقریب میں اپنا 65واں یوم تاسیس منایا ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ افتتاحی تقریب کے بعد آٹھویں علاقائی کسٹمس انفورسمنٹ میٹنگ (آر سی ای ایم) ہوئی ۔جو عالمی کسٹمس ادارہ (ڈبلیو سی او)اور منشیات اور جرائم سے متعلق یو این دفتر (یو این او ڈی سی) جیسی بین الاقوامی ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ خطے کے کسٹم انفورسمنٹ کے سربراہان کی ایک میٹنگ ہے ۔
اس سے متعلق مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے وزیر موصوف نے بتایا کہ گذشتہ تین سالوں اور موجودہ سال یعنی2020،2021،2022 اور 2023 (جنوری 2022 تک )کے لئے کسٹم فیلڈ فارمیشن اور ڈی آر آئی کی جانب سے ضبط کئے گئے سونے کی سال کے حساب سے ڈیٹا ضمیمہ –اے میں دیا گیا ہے۔سونے کی اسمنگلنگ کے دوران گرفتار افراد کی تفصیلات ضمیمہ –اے میں دیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ 2020،2021اور2022 (نومبر2022 تک)کے لئے منشیات سے متعلق قانون کا نفاذ کرنے والی تمام ایجنسیوں کی طرف سے منشیات کو ضبط کرنے کی سال کے لحاظ سے ڈیٹا ضمیمہ – بی میں منسلک کیا گیا ہے۔منشیات کی اسمگلنگ کے دوران گرفتار افراد کی تعداد ضمیمہ –میں دیا گیا ہے۔
سونے اور منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے تعلق سے وزیر موصوف نے بتایا کہ کسٹم فیلڈ فارمیشن اور ڈی آر آئی مسلسل چوکس رہتی ہے اور مسافروں کی پروفائلنگ ، خطرے پر مبنی امتناعی حکم اور کارگو کی کھیپ کو ہدف بنانے ، غیر مداخلتی معائنہ،طیاروں کی تلاشی اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ ربط و ضبط جیسے عملی اقدامات کرتی ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ اسمگلروں کی جانب سے استعمال کئے جانے والی نئے طریقے کار سے متعلق عملی تدبیر پر مبنی سرکولرس وقتاً فوقتاً جاری کیا جاتا ہے۔
وزیر موصوف نے آگے کہا کہ اسمگلنگ کے عمل کو روکنے کے لئے حکومت دخل اندازیوں کی پالیسی بناتی ہے اور اسمگلنگ کی جانچ کے لئے عملی اقدامات کرتی ہے ۔اسمگلنگ کے ممکنہ علاقوں میں سخت چوکسی برتی جارہی ہے ،اسمگلروں کی جانب سے استعمال کئے جانے والے نئے طریقوں سے متعلق عملی تدبیر پر مبنی سرکولر تمام کسٹم فیلڈ فارمیشن کو جاری کیا جارہا ہے ۔
اس کے علاوہ وزیر موصوف نے بتایا کہ این ڈی پی ایس اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے کے لئے مختلف قانون کا نفاذ کرنے والی مرکزی ایجنسیاں اور ریاستی پولیس محکمہ ہندوستان میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے عملی اقدام اور اس کی نگرانی کرتی ہیں ۔ امور داخلہ کی وزارت نے قانون کا نفاذ کرنے والی مختلف ایجنسیوں کے درمیان موثر مشترکہ ربط و ضبط کے لئے ایک نار کو کو- آرڈیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) قائم کیا ہے۔اس کے علاوہ حکومت نے منشیات کو اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ہرخطوں میں ایک ڈیلی کیٹڈ این ٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس تشکیل دی ہے ۔قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ کی ماتحتی میں ملٹی ایجنسی سمندری سلامتی گروپ ( ایم اے ایم ایس جی) قائم کیا ہے جو منشیات کی اسمگلنگ کی نگرانی بھی کرتا ہے ۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.1623
(रिलीज़ आईडी: 1899043)
आगंतुक पटल : 119
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English