ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ایک مرتبہ استعمال ہونے والے پلاسٹک پر پابندی کے نفاذ کیلئے آلودگی پر قابو پانے والے مرکزی اور ریاستی بورڈوں کی طرف سے پورے بھارت میں انجام دی جانے والی خصوصی مہم
Posted On:
13 FEB 2023 8:57PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبےنے لوک سبھا میں آج ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ پلاسٹک کے کچرے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق 2016 کے ضابطوں میں جو ترمیم کی گئی ہے، اُ س سے ان ضابطوں کے نفاذ کے لئے ایک قانونی فریم ورک اور اور مقررہ اختیارات فراہم ہوتے ہیں۔ پلاسٹک کے اس کچرے میں وہ چیزیں بھی شامل ہیں، جن کی نشاندہی صرف ایک بار استعمال ہونے والی چیزوں کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ ضابطے یکم جولائی 2022 سے لاگو ہو گئے ہیں۔ مزید یہ کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک بار استعمال ہونے والی نشان زد اشیا ء اور پلاسٹک کے ، سامان لانے لے جانے والے ان تھیلوں پر ، جو 120 مائیکرون سے کم موٹائی والے تھیلے ہیں، جن کا استعمال پھل اور سبزی مارکیٹوں، تھوک مارکیٹوں، مقامی مارکیٹوں، پھول فروخت کرنے والوں کے ذریعے کیا جاتا ہے اور یہ پلاسٹک تھیلے کار خانوں میں تیار کئے جاتے ہیں، ان پر پابندی کے لگاتار نفاذ کے لئے مہم چلائیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ سرحدی مقامی علاقوں میں اچانک معائنہ بھی کریں تاکہ صرف ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیاء پر بین ریاستی نقل و حمل کو روکا جا سکے، جس پر کہ پابندی عائد ہے۔ پورے بھارت میں ایک ہینہ طویل یہ نفاذ مہم یکم سے 31؍جولائی 2022 تک چلائی گئی تھی۔ یہ خصوصی مہم اکتوبر-نومبر اور دسمبر 2022 میں ، آلودگی پر قابو پانے والے مرکزی اور ریاستی بورڈوں نیز آلودگی پر قابو پانے والی کمیٹیوں نے چلائی تھی۔
تحریری جواب میں یہ بتایا گیا کہ صرف ایک بار استعمال ہونے والی نشان زد پلاسٹک اشیا ء پر پابندی، مؤثر طور پر نظر رکھنے کے لئے مندرجہ ذیل آن لائن پلیٹ فارم پر کام کاج جاری ہے۔(الف) جامع لائحہ عمل پر عائد پابندی پر قریبی نظر رکھنے کا قومی ڈیش بورڈ (ب) صرف ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک اشیاء کا خاتمہ کرنے کے لئے سی پی سی بی مانیٹرنگ ماڈیول اور (ج) سی پی سی بی شکایات کے ازالے کا ایپ۔
یہ کہا گیا ہے کہ پلاسٹک بنانے والی کمپنیوں کے لئے ذمہ داری سے متعلق مزید رہنما خطو ط کے تحت اکٹھا کئے گئے پلاسٹک پیکیجنگ کی تجدید کی کم سے کم سطح کی قابل عمل ذمہ داری سے پلاسٹک پیکیجنگ کچرے کی تجدیدی معیشت کومزید استحکام حاصل ہوگا اور اس سے باقاعدہ اور غیر منظم شعبے کے ہاتھوں، کچرےکے بندوبست کے شعبے کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔۔
پلاسٹک پیکیجنگ کے لئے ، مرکوزیت والے ای پی آرپورٹل پر پلاسٹک کچرے کے اندراج شدہ پروسیسرز کی تعداد 1602 ہے۔ ای پی آر پورٹل پر دستیاب معلومات کے مطابق آندھراپردیش میں پلاسٹک کچرے کے رجسٹرڈ پروسیسرز 47 ہیں، جن میں سے 35 کا اندراج پلاسٹک کچرے کی تجدید ولاے پروسیسر کے طور پر کیا ہوا ہے۔ پلاسٹک پیکیجنگ کے لئے سنٹرالائزڈ ای پی آر پورٹل پر پروڈیوسروں، درآمدکاروں اور برانڈ مالکان ، جو رجسٹرڈ ہیں، ان کی کُل تعداد 5000 ہے، جبکہ ای پی آر کا نشانہ 22.37 لاکھ ٹی پی اے ہے۔ مزید یہ کہ دستیاب معلومات میں بتایا گیاہے کہ پلاسٹک کچرے کے بندوبست کے یہ کارخانے سووچھ بھارت مشن (گرامین) میں دیئے گئے رہنما خطوط کے مطابق قائم کئے گئے ہیں۔
****
ش ح۔ اس۔ک ا
(Release ID: 1899040)
Visitor Counter : 123