ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سینٹرل  واٹر کمیشن نے ایشین  ڈیولپمنٹ  بینک  (اے ڈی بی )سے  غیرملکی امداد  کے لئے  کیرل  پائیدار  ساحلی تحفظ اور کلائمیٹ ریزیلیئنس  کی منصوبہ بندی کے پروجیکٹ   کی ابتدائی  پروجیکٹ رپورٹ (پی پی آر)کو منظوری دے دی ہے

Posted On: 13 FEB 2023 8:57PM by PIB Delhi

ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا کی تبدیلی  کے وزیر مملکت  جناب  اشونی کمار چوبے   نے آج لوک سبھا میں  ایک  سوال کے تحریر ی جواب میں بتایا کہ  حکومت کیرل  کی  ماحولیات اور آب وہوا کی تبدیلی   کی ڈائریکٹوریٹ   نے اطلاع دی ہے کہ  انہیں  ترواننتا پورم   کی  ساحلی  زمینی  پٹی  کے بارے میں  یونیورسٹی آف کیرل   کے  ذریعہ کرائے گئے مطالعے   کی تفصیلات کا علم نہیں ہے ۔ماحولیات ، جنگلات اور آب ہوا کی تبدیلی کی وزارت  کو یونیورسٹی آف کیرل کے ذریعہ کرائے گئے  مطالعے کے بارے میں کوئی اطلاع حاصل نہیں  ہوئی ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ  حکومت ہند کی ارضیاتی سائنس کی وزارت   سے  منسلک   نیشنل سینٹر فار  کوسٹل ریسرچ    (این سی سی آر ) سال  1990سے  فیلڈ سرویڈ   ڈیٹا کے ساتھ ساتھ ملٹی اسپیکٹرل   سیٹلائٹ  تصاویر   کا استعمال کرتے ہوئے  ہندوستان کی پوری ساحلی  پٹی  میں ہونےوالی ساحلی پٹی کی تبدیلیوں کی مانیٹرنگ کررہا ہے ۔اس مطالعے کے ایک حصے کے طورپر ترواننت پورم ضلع کے معاملے میں   اعداد وشمار  درج ذیل ہیں:

زمین کا نقصان(ہیکٹئر )

(ہیکٹئر )  زمیں کا فائدہ

کٹاؤ (فیصد)

پائیداری (فیصد)

افزونی  (فیصد)

85.37

127.57

34.4

34.4

 

31.2

 بتایا گیا ہے کہ  مرکزی اسکیم کے تحت فنڈنگ کے لئے حکومت کیرل  کی جانب سے  کوئی تجویز  موصول  نہیں ہوئی ہے ۔ لیکن  حکومت ہند کی جل شکتی کی وزارت کے تحت کام کرنے والے  سینٹر ل واٹر کمیشن   کے ذریعہ    مفصل  پروجیکٹ رپورٹ    ( ڈی  پی آر ) کی تیاری  کے لئے  موجودہ رہنما خطوط کے مطابق درج ذیل ابتدائی پروجیکٹ رپورٹ   (  پی پی آر ) کو منظوری دی گئی  ہے:

  1. ایشین  ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی ) سے  3500 کروڑروپے  کی  غیر ملکی امداد کے لئے   کیرل  پائیدار  ساحلی تحفظ اور   کلائمیٹ ریزیلئینس  کی منصوبہ بندی کا پروجیکٹ  اور
  2. عالمی بینک سے   1590 کروڑروپے  کی غیر ملکی امداد   کے لئے  ریزیلئینٹ کیرل پروگرام  - ساحلی تحفظ پروجیکٹ   (مرحلہ 2) کے واسطے  اضافی مالی امداد ۔

تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ  ساحلی پٹی کا تحفظ  ریاستی حکومت کی ذمہ داری  ہے  اور ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت   کو کیرل کی ریاستی حکومت کی جانب سے  ایسی کوئی تجویز  موصول  نہیں ہوئی ہے ۔

*************

 

 

ش ح۔اگ ۔ رم

U-1618


(Release ID: 1899030) Visitor Counter : 117


Read this release in: English