مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستانی ڈاک سے گذشتہ 8 برسوں میں عام آدمی تک سرکاری خدمات پہنچانے میں انقلابی تبدیلی آئی ہے:جناب انوراگ جین
ہندوستانی ڈاک نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عام آدمی کی دہلیز پر آدھار ، پاسپورٹ ، پینشن ، بیمہ ،جن دھن خدمات کی فراہمی شروع کی ہے
Posted On:
13 FEB 2023 6:18PM by PIB Delhi
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی ٹی ٹی) کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے آج پرگتی میدان میں امرت پیکس 2023-قومی ڈاک ٹکٹ نمائش کے تیسرے دن ٹیکنالوجی کو اپنانے اور گذشتہ 8 برسوں میں محکمہ میں انقلابی تبدیلی لانے اور زبردست جوش و خروش سے اس سے جڑنے کی ستائش کی جو دیہی عوام کی دہلیز پر سرکاری خدمات کو پہنچانے میں اہم عنصر بن گیا ہے ۔
جغرافیائی اشاریہ سے متعلق یادگاری شیٹ کا اجرا
امرت پیکس2023 کی تقریب کے تیسرے دن جغرافیائی اشاریہ : زرعی سامان سے متعلق 12 ڈاک ٹکٹوں یادگاری شیٹ کے اجرا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ جین نے کہا کہ جی آئی اشاریہ کسانوں ،بنکروں اور کاریگروں کی آمدنی کو بڑھانے کے لئے ایک بڑا وسیلہ ہے ۔
جناب انوراگ جین امرت پیکس 2023 سےخطاب کرتے ہوئے۔
انہوں نے ای میل اور ٹیکنالوجی اور مبنی مواصلات کے چیلنج کو بڑی پھرتی اور استعداد کے ساتھ قبول کرنے کے لئے محکمہ ڈاک کی ستائش کی۔محکمہ ڈاک نے اپنے ترسیلی نظا م میں بہت زیادہ بہتری کی ہے جس کی وجہ سے ہندوستانی ڈاک ڈی بی ٹی آدھار وغیرہ جیسے سرکاری خدمات کو دیہی ہندوستان میں گھروں تک پہنچانے میں ایک اہم عنصر بن گیا ہے۔جناب جین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ مارڈن ڈے ڈاکیہ نے جن دھن یوجنا کے نفاذ میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
محکمہ ڈاک کے سکریٹری جناب ونیت پانڈے نے کہا کہ نئے بھارت کا انڈیا پوسٹ ملک کی خدمت کے لئے ڈیجیٹل ڈھانچے کے ساتھ کرم یوگیوں کی بڑی افرادی قوت کے ساتھ تیار ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ڈاک ملک کے دور دراز علاقوں میں مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے بہتر نفاذ میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے ساتھ شراکتداری کررہا ہے ۔
امرت پیکس 2023 کے تیسرے دن 2000 سے زیادہ اسکول کے طلبا نے شرکت کی اور یہ طلبا ڈاک ٹکٹ، پیپر کاریگری وغیرہ کے ساتھ داستان گوئی، لفافے کا فن جیسےمختلف ورکشاپوں میں شامل ہوئے ۔
امرت پیکس 2023 کے تیسرے دن کے موقع پر ایک کوی سمیلن کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ممتاز شعرا نے حصہ لیااور انہوں نے نمائش میں شریک شائقین کو محظوظ کیا ۔اس کوی سمیلن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بلی ماران بینڈس سے پیوش مشرا کی یادگار پرفارمنس کے ساتھ پروگرام کے اختتامی دن سامعین کی ایک بڑی تعداد دیکھی گئی ۔
***********
ش ح ۔ ع ح ۔ م ش
U. No.1613
(Release ID: 1898931)
Visitor Counter : 310