صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے لکھنؤ میں حکومت اتر پردیش کی طرف سے منعقدہ شہری استقبالیہ میں شرکت کی
प्रविष्टि तिथि:
12 FEB 2023 7:58PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (12 فروری 2023) لکھنؤ میں حکومت اتر پردیش کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ لکھنؤ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،جس نے بطور صدر ان کا یہاں کا پہلا دورہ ناقابل فراموش بنا دیا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ کاشی، ایودھیا، متھرا اور سارناتھ سے نکلنے والی روایات اور جذبات تمام ہندوستانیوں کو ایک دھاگے میں پروتے ہیں۔ نیمی شرانیا، گورکھپور، مگہر اور اتر پردیش کے بہت سے دوسرے مقدس مقامات نے بھارت کی بڑھتی ہوئی روحانی طاقت کا مشاہدہ کیا ہے۔ ایسے مقدس مقامات کی روحانی توانائی ہمارے ملک کو صدیوں تک طاقت فراہم کرتی رہے گی۔ پریاگ راج میں کمبھ قدیم زمانے سے ہی ایک اہم مذہبی، روحانی اور ثقافتی تقریب رہا ہے۔ سال 2017 میں یونیسکو نے پریاگ راج کمبھ میلے کو 'انسانیت کی غیر محسوس ثقافتی ورثہ' کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ گومتی کے کنارے واقع لکھنؤ، ایک طرف ہماری قدیم ترین روایات سے جڑا ہوا ہے ،تو دوسری طرف یہ قرون وسطیٰ اور جدید دور میں ثقافت، ادب، سیاست اور فن و ہنر کا ایک بڑا مرکز رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لیے بھی ضروری ہے کہ انصاف پر مبنی اور ہمہ گیر ہو۔ معاشرے کے تمام محروم طبقات اور خواتین کو جامع ترقی کے دائرے میں لانا ہماری قومی ترجیح ہے۔ انہیں یقین تھا کہ اتر پردیش، خواتین کو بااختیار بنانے کے ذریعے معاشی، سماجی اور سیاسی انصاف کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو سیاسی بااختیار بنانے کی تاریخ میں اتر پردیش کا منفرد ریکارڈ ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان میں اتر پردیش کی آبادی کا حصہ، دنیا میں ہندوستان کی آبادی کے حصے کے تقریباً برابر ہے۔ بھارت سمیت صرف پانچ ممالک کی آبادی اتر پردیش سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی حکومت بڑے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ملک کی سب سے بڑی افرادی قوت اور نوجوانوں کی سب سے بڑی آبادی کو ریاست میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے، کیونکہ اتنی وسیع ریاست کے محنتی اور کلی طور پر وقف شدہ لوگ ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کے لئے کام کر رہے ہیں۔
صدر کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ک۔ ق ر
1578U-
(रिलीज़ आईडी: 1898716)
आगंतुक पटल : 131
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English