وزارت دفاع
ڈی آر ڈی او اور اے ای ایس آئی نے، بنگلورو میں 'ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس ٹیکنالوجیز-وے فارورڈ' پر 14ویں ایرو انڈیا انٹرنیشنل سیمینار کا انعقاد کیا
प्रविष्टि तिथि:
12 FEB 2023 10:00PM by PIB Delhi
ایرو انڈیا 2023 کی تمہید کے طور پر، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ذریعے ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا (اے ای ایس آئی) کے اشتراک سے منعقدہ دو سالہ ایرو انڈیا انٹرنیشنل سیمینار کا افتتاح 12 فروری 2023 کو بنگلورو میں کیا گیا۔ نیتی آیوگ کے رُکن ڈاکٹر وی کے سارسوت سیمینار کے مہمان خصوصی تھے۔ خلائی محکمہ کے سکریٹری اور اسرو کے چیئرمین جناب ایس سومناتھ،سیمینار کے مہمان اعزازی تھے۔ آر ایم کے ایس اے ، اے ای ایس آئی کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس موقع پر شرکت کی۔ ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے سیمینار کی کارروائی کی صدارت کی۔
ایرو انڈیا انٹرنیشنل سیمینار 2023 'ایرو اسپیس اینڈ ڈیفنس ٹیکنالوجیز-وے فارورڈ' نے تمام حصہ لینے والے پیشہ ور افراد کو دنیا بھر سے اس میدان سے تعلق رکھنے والے بہترین لوگوں کو اکٹھا کرکے شاندار نمائش فراہم کی۔ تمام شرکاء کے فائدے کے لیے کئی اختراعی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ سیمینار نے سائنس دانوں، صنعت کے شراکت داروں، خدمات، اکیڈمی وغیرہ کے درمیان وسیع تر تعامل اور معلومات کو پھیلانے کا موقع بھی فراہم کیا اور اس میں کمپوزٹس ، مستقبل کی طاقت اور پروپلشن ٹیکنالوجی، پیچیدہ ہوائی نظاموں میں مشین لرننگ ماڈلز، اے آئی نظاموں کی تصدیق، اعلی درجے کے ایرو اسپیس آلات اور فضائی نگرانی کی ٹیکنالوجیز میں ابھرتے ہوئے رجحانات وغیرہ ،مختلف موضوعات کا احاطہ کیا۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر وی کے سرسوت نے مستقبل کی مختلف ٹیکنالوجیز پیش کیں، جو مستقبل کے جنگی طور طریقوں کی شکل دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی جنگ کے لیے اپنے ویژن کو تیار کرنے کے لیے ماضی سے سبق حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مصنوعی ذہانت اور ہائپرسونک ہوائی جہاز، ڈائریکٹڈ انرجی ویپنز، روبوٹکس اور خود مختار نظام کے علاوہ بغیر پائلٹ کے فضائی نظام اور ٹیکٹیکل ڈرونز وغیرہ میں مصنوعی ذہانت اور اضافی تیاری جیسی تخریبی ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر زور دیا۔ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے اور اس طرح ایک مضبوط دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام بنانے میں ایک طویل مدتی اسٹریٹک شریک کے طور پر نجی شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب سومناتھ نے اسرو کے تازہ ترین پروگرام چندریان - 3 اور گگن یان پر ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔ انہوں نے خلائی پروگراموں میں درپیش چیلنجوں اور ان چیلنجوں پر قابو پانے کے طریقوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیرمین ڈی آر ڈی او نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے وزیر اعظم کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے ایرو اسپیس اور دفاعی شعبے کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔
تقریب کے دوران، ڈی آر ڈی او، ہندوستانی فضائیہ، ہندوستانی بحریہ، سی ایس آئی آر،اسرو اور اے ڈی اے کی جانب سے ایوی ایشن اور ایرو اسپیس (آئی ڈبلیو پی اے) میں کل 24 ہندوستانی خواتین پیشہ ور افراد کو اعزاز سے نوازا گیا۔ سکریٹری ڈی ڈی آر اینڈ ڈی اور چیرمین ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ایک سمینار سووینئر جاری کیا گیا۔ آر ایم کے ایس اے اور اے ای ایس آئی کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے اس موقع پر ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا میگزین کا اجرا ء کیا۔
دن کے دوران تین ٹیکنیکل سیشن ہوئے۔ ان کی صدارت بالترتیب ڈاکٹر ٹیسی تھامس، ڈی جی (ایرو)، جناب ایم زیڈ صدیق، ڈی جی (این ایس اینڈ ایم) اور ڈاکٹر گریش ایس دیودھر، ڈی جی (اے ڈی اے) نے کی۔ مزید برآں، ہندوستان اور بیرون ملک کے 21 نامور مقررین نے تکنیکی بات چیت کی، جس کے نتیجے میں اختراعی آئیڈیازاور باہمی تعاون پر مبنی پروجیکٹوں کے دائرہ کار سامنے آئے۔ ان مقررین میں میسرز رولز رائس، میسرز بوئنگ، میسرز زیگلر ایرو اسپیس، میسرز الٹیر انڈیا، میسرز نیو اسپیس، میسرز کرین فیلڈ یو کے، میسرز سفران، میسرز ہنی ویل اور منجملہ دیگر کے ڈی آر ڈی او، اے ڈی اے، ایچ اے ایل، این اے، آئی آئی ایس سی ، کے اعلیٰ سطحی نمائندے شامل تھے۔
"اگلے 25 سالوں کے لئے ہندوستان میں ایرو اسپیس اور دفاعی شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے تناظر" پر ایک پینل ڈسکشن بھی منعقد کیا گیا، جہاں سائنس دانوں، تکنیکی ماہرین اور صنعت کے ماہرین نے کئی قابل ذکر تعاون پیش کیا۔ اس ایک روزہ سیمینار میں 600 سے زائدمندوبین نے شرکت کی۔ ان میں اکیڈمیا، صنعت، آر اینڈ ڈی آرگنائزیشنز، اسٹارٹ اپس اور طلباء کے مندوبین شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا ک۔ ق ر
1568U-
(रिलीज़ आईडी: 1898670)
आगंतुक पटल : 106
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English