وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

‏ جی 5 ٹورازم ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس میں پہلے جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس میں، تمام رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے غور و خوض کے لیے مقرر کردہ تمام 5 کلیدی ترجیحی شعبوں کی توثیق کردی گئی ہے: سیکرٹری سیاحت‏


‏ڈھولاویرا یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقام ڈھولاویرا سے سڑک کی تعمیر سے خطے کو اقتصادی فروغ ملے گا: جناب اروند سنگھ‏

Posted On: 11 FEB 2023 7:35PM by PIB Delhi

‏گجرات کے رن آف کچھ میں منعقدہ جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس 10 ‏‏ فروری، 2023 کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔‏‏‏

‏آج نئی دہلی میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے سیاحت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ نے کہا کہ گفت و شنید کے لیے مقرر کردہ تمام 5 اہم ترجیحی شعبوں کی تمام رکن ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے توثیق کردی ہے۔ اروند سنگھ نے کہا کہ شرکت کرنے والے ممالک کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ بھارت کی طرف سے طے کردہ ترجیحات صحیح سمت میں ہیں۔‏

‏مزید تفصیلات بتاتے ہوئے جناب اروند سنگھ نے کہا کہ "دوسری تعمیری سرگرمی دیہی سیاحت کے علیحدہ ایونٹ میں بہترین طور طریقوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ تھا جہاں ہم نے بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت دیکھی۔ اس میں بھارت کی بھی شرکت رہی، کچھ ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کی طرف سے اور کچھ نجی شعبے سے بھی۔ "‏

‏سیکرٹری نے یہ بھی بتایا کہ اس تقریب کا ایک اور مثبت اثر دھوردو گاؤں سے ڈھولاویرا یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقام تک سڑک کی تعمیر ہے جس سے اس خطے کو معاشی فروغ ملے گا اور اس علاقے میں مزید سیاحت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ڈھولاویرا کا دورہ بھی چشم کشا ہے کہ آثار قدیمہ کی سیاحت کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔ انھوں نے کہا کہ اس میں انڈونیشیا، میکسیکو، اسپین، یونیسکو اور آغا خان ٹرسٹ جیسے دیگر اداروں کے بین الاقوامی تجربات جو آثار قدیمہ کی سیاحت پر سائیڈ ایونٹ میں شیئر کیے گئے تھے مفید ثابت ہوں گے۔‏

‏جناب اروند سنگھ نے کہا کہ تبادلہ خیال کی بنیاد پر ارکان کارروائی کو آگے بڑھائیں گے اور اپریل میں سلی گوڑی میں منعقد ہونے والے ورکنگ گروپ کے اگلے اجلاس میں پانچ ترجیحات پر مزید غور و خوض کے لیے روڈ میپ تیار کریں گے۔‏

‏جناب اروند سنگھ نے کہا کہ پہلی ٹورازم ورکنگ گروپ میٹنگ میں جی 20 ممالک کے ارکان، مدعو ممالک کے شرکاء اور چار بین الاقوامی تنظیموں آئی ایل او، یو این ای پی، ڈبلیو ٹی او، اے ڈی بی کے نمائندے موجود تھے۔‏

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 1533



(Release ID: 1898439) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Marathi