زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور متعلقہ سرگرمیوں کے شعبے نے، غذائی تحفظ کو یقینی بنا کر، ملک کی مجموعی ترقی اور پیشرفت کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا: تازہ ترین اقتصادی سروے


سال22-2021 کے دوران زرعی برآمدات، 50.2 ارب امریکی ڈالرمالیت کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

Posted On: 03 FEB 2023 7:27PM by PIB Delhi

اقتصادی سروے 23-2022 کے مطابق، زراعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں کے شعبے نے، اپنےآئندہ کے ٹھوس روابط کے ساتھ، غذائی تحفظ کو یقینی بنا کر ملک کی مجموعی ترقی اور پیشرفت کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ 22-2021 میں اناج کی 315.72 ایم ٹی اور باغبانی کی فصلوں کی 342.33ایم ٹی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ حالیہ برسوں میں، ہندوستان بھی تیزی سے زرعی مصنوعات کے خالص برآمد کنندہ کے طور پر ابھرا ہے۔ 21-2020 میں، ہندوستان سے زراعت اور اس سے منسلک مصنوعات کی برآمدات میں پچھلے سال کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ 22-2021 کے دوران زرعی برآمدات 50.2 ارب امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ شاندار کارکردگی کے اس دور کو، حکومت کی طرف سے کسان پیدا کرنے والی تنظیموں کو فروغ دینے، فصلوں کے تنوع کی حوصلہ افزائی کرنے اور میکانائزیشن کے لیے فراہم کردہ تعاون اور زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کی تشکیل کے ذریعے زراعت میں پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.1477

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1898291) Visitor Counter : 103


Read this release in: English