وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

نئے سینک اسکولوں کے قیام کے لیے رہنما خطوط

Posted On: 10 FEB 2023 3:53PM by PIB Delhi

حکومت نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں این جی اوز/پرائیویٹ/ریاستی سرکاری اسکولوں کے ساتھ شراکت داری میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے اقدام کو منظوری دی ہے۔ 18 نئے سینک اسکولوں کی تفصیلات جن کے ساتھ سینک اسکولس سوسائٹی نے اس اسکیم کے تحت مفاہمت نامہ (ایم او اے) پر دستخط کیے ہیں، درج ذیل ہیں:

نئی پہل میں جہاں تمام ضروری انفراسٹرکچر، فیکلٹی وغیرہ کی فراہمی کا تصور کیا گیا ہے جو کہ نئے سینک اسکولوں کے لیے شراکت داری کے موڈ میں ادارے (ریاستی حکومت/پرائیویٹ سیکٹر/ٹرسٹ/سوسائٹی/این جی او) کے ذریعے ترتیب دینے اور چلانے سے متعلق ہے، وہیں میرٹ-کم-مینز کی بنیاد پر 50 فیصد  تک کی سالانہ فیس کی مدد (40000  روپے فی طالب علم سالانہ کی بالائی حد کے ساتھ مشروط) 50 فیصد کلاس کی استعداد تک (سالانہ 50 طلباء کی بالائی حد سے مشروط ) منظور شدہ اسکول کے لیے، حکومت ہند کی جانب سے سینک اسکولس سوسائٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

نئے سینک اسکولوں کے قیام کے لیے رہنما خطوط حکومت کی طرف سے مرتب کیے گئے ہیں، اور اس اقدام کے تحت نئے سینک اسکولوں کی منظوری اس مقصد کے لیے وضع کردہ کوالیفائنگ ضروریات کو پورا کرنے، منظور شدہ ضابطوں کی تعمیل اور سینک اسکولس سوسائٹی کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط سے مشروط ہے۔ رہنما خطوط پورٹل  www.sainikschool.ncog.gov.inپر دستیاب ہیں۔

یہ جانکاری رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب ڈی کے سریش اور محترمہ سما لتا امبریش کے سوالوں کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1497


(Release ID: 1898106) Visitor Counter : 128


Read this release in: English