جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہروں میں پانی کا تحفظ

Posted On: 09 FEB 2023 4:43PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پانی ریاست کا موضوع ہونے کی وجہ سے پانی کو محفوظ کرنے کی کوششوں جس میں  بشمول بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری شامل ہے۔ بنیادی طور پر ریاستوں کی ذمہ داری ہے۔ البتہ  قومی آبی پالیسی (2012) جو جل شکتی کی  وزارت طرف سے تیار کی گئی ہے، دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ، پانی کے تحفظ، فروغ اور اسے محفوظ بنانے  کی وکالت کرتی ہے اور بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری ، بارش کے براہ راست استعمال اور دیگر انتظامات کے ذریعے پانی کی دستیابی کو بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ اقدامات قومی آبی پالیسی (2012) اقدامات کو تمام ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کی متعلقہ وزارتوں/ محکموں کو اپنانے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

سی جی ڈبلیو بی  نے "بھارت کے منتخب شہروں میں زیر زمیں پانی کی صورتحال" کے عنوان سے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔مذکورہ  رپورٹ شہر میں پانی کی فراہمی کے متعلقہ محکمے سے جمع کی گئی ،مانگ  اور پانی کی فراہمی کی معلومات فراہم کرتی ہے اور ان شہروں میں زیر زمین پانی کی صورتحال کا بھی تجزیہ کرتی ہے۔ البتہ  رپورٹ کی تیاری  میں  مہاراشٹر کے شہروں کوشامل  نہیں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کی تفصیل ، جیسا کہ  سی جی ڈبلیو بی    نے فراہم کی ہے، ضمیمہ  میں ہے۔

جل شکتی ابھیان 2019 میں منعقد کیا گیا تھا۔  ملک کے 256 پانی کی کمی کے شکار  اضلاع کے 2836 بلاکوں  میں سے 1592 بلاکس میں کیا گیا تھا اور اسے 2021 میں "جل شکتی ابھیان: بارانی پانی کا ذخیرہ " (جے ایس اے :سی ٹی آر ) کے طور پر آگے بڑھایا گیا تھا جس کا موضوع تھا "بارش کے پانی کی زخیرہ کاری  - ملک بھر کے تمام اضلاع (دیہی اور شہری علاقوں) کے تمام بلاکس کا احاطہ کرتے ہوئے  جہاں  یہ ہوتی  ہے جب یہ ہوتی ہے ۔ "جل شکتی ابھیان: بارش کے پانی کی زخیرہ کاری " (جے ایس اے ۔سی ٹی آر): مہم، جے ایس ایز کی تیسری  سیریز ، 29.03.2022 کو معزز صدر نے ملک کے تمام اضلاع (دیہی اور شہری علاقوں) میں 29 مارچ 2022 سے 30 نومبر 2022 تک عمل درآمد کے لیے شروع کی تھی۔ جس میں ملک میں مانسون سے پہلے اور مانسون کی مدت کی بارش شامل ہے۔

مہم کی توجہ میں  مرکوز سرگرمیوں  میں جو سرگرمیاں شامل ہیں ان میں  (1) پانی کا تحفظ اور بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری ؛ (2) تمام آبی ذخائر کی گنتی، جیو ٹیگنگ اور انوینٹری بنانا؛ اس کی بنیاد پر پانی کے تحفظ کے لیے سائنسی منصوبوں کی تیاری (3) تمام اضلاع میں جل شکتی کیندروں کا قیام (4)زیادہ  شجرکاری اور (5) بیداری پیدا کرناشامل ہیں۔

این ڈبلیو ایم  نے  جے ایس اے :سی ٹی آر  مہم پر 623 اضلاع کے 31,150 گاؤں کا احاطہ کرنے کے لیے بیداری پھیلانے کی خاطر  نوجوانوں کے امور کے محکمے کے ساتھ ایک  معاہدہ کیا ہے جس میں نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس ) اور اس کے یوتھ کلبوں کے وسیع نیٹ ورک کا استعمال کیا گیا ہے۔ این وائی کے ایس  کی طرف سے بیداری پیدا کرنے کی مہم نے جو دسمبر 2020 میں شروع کی گئی  تھی، جے ایس اے :سی ٹی آر  مہم میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر شمولیت کی بنیاد رکھی۔ این کے وائی ایس نے مہم میں 3.82 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو 36.60 لاکھ سے زیادہ سرگرمیوں میں شامل کیا ہے جس میں  ریلیاں، جل چوپالس، کوئززمقابلے، مباحثے، نعرے لکھنے کے مقابلے، دیوارپر  تحریر وغیرہ شامل ہیں۔ پانی کے انتظام کے مختلف پہلوؤں پر عوام کو حساس بنانے کے لیے  نہرو یووا کیندر کو شامل کرکے ملک کے نوجوانوں کی طاقت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ سنگٹھن (این کے وائی ایس) ۔ این کے وائی ایس  کی شمولیت جے ایس اے :سی ٹی آر 2022میں بھی بڑھائی گئی ہے تاکہ یہ ملک میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اپنی سرگرمیاں انجام دیں۔

نیز، جل شکتی کی وزارتِ  کے ذریعے لوگوں میں پانی کے تحفظ کے پیغام کو پھیلانے کے لیے انفارمیشن ایجوکیشن کمیونیکیشن سرگرمیاں  یعنی معلومات سے متعلق تعلیمی بات چیت شروع کی جاتی ہے۔ سوشل میڈیا محکمہ کی  ٹیم پانی کے تحفظ کے حوالے سے باقاعدگی سے معلوماتی پوسٹس تیار کرتی  ہے اور محکمہ کے سوشل میڈیا ہینڈلز جیسے فیس بک، ٹویٹر، انسٹاگرام، یوٹیوب اور کو ایپ پر وزارت کے پروگراموں/ اسکیموں کو نمایاں کرتی ہے۔ مزید یہ کہ وزارت کے اہم واقعات پر پریس ریلیز بھی پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی ) کے ساتھ باقاعدگی سے  شترک کی جاتی ہے۔

*****

 

U.No:1471

ش ح۔ش ر۔س ا


(Release ID: 1897936) Visitor Counter : 201


Read this release in: English