جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایم این آر ای، گھریلو شمسی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پالیسیاں تیار کرتا ہے۔
Posted On:
09 FEB 2023 6:39PM by PIB Delhi
بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)، حکومت ہند، ملک میں گھریلو شمسی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے مسلسل پالیسیاں بنا رہی ہے۔ حالیہ اقدامات میں سے چند حسب ذیل ہیں:
- اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم: حکومت ہند گیگا واٹ (جی ڈبلیو) پیمانے کی گھریلو پیداواری صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے، اعلیٰ کارکردگی کے شمسی پی وی ماڈیولز اور شمسی پی وی سیلز پر قومی پروگرام کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی (پی ایل آئی) اسکیم کو نافذ کر رہی ہےجس کی لاگت 24,000 کروڑ روپے ہے۔اس اسکیم میں اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کی تیاری اور فروخت پر پانچ سال کے بعد منتخب سولر پی وی ماڈیول مینوفیکچررز کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) کا انتظام ہے۔ اس اسکیم کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔مرحلہ-I کا خرچہ 4,500 کروڑ روپے ہے جس کے تحت 8737 میگاواٹ کے مکمل مربوط سولر پی وی ماڈیول مینوفیکچرنگ یونٹس کے قیام کے لیے تین کامیاب بولی دہندگان کو لیٹر آف ایوارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ قسط-II کے لیے 19,500 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ 30.09.2022 کو اسکیم کے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں اور سولر پی وی مینوفیکچررز کے انتخاب کے لیے ٹینڈر دستاویز 18.11.2022 کو جاری کیے گئے ہیں۔
- گھریلو مواد کی ضرورت (ڈی سی آر): ایم این آر ای کی کچھ موجودہ اسکیموں کے تحت، یعنی سی پی ایس یو اسکیم فیز-II، پی ایم -کسم کمپوننٹ بی اور گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پروگرام فیز-II، جس میں سرکاری سبسڈی دی جاتی ہے، اسے گھریلو ذرائع سے سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کو حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
- سرکاری خرید میں ‘میک ان انڈیا’ کو ترجیح: سرکاری خرید (پریفرنس ٹو میک ان انڈیا) آرڈر کے نفاذ کے ذریعے، مقامی طور پر تیار کردہ سولر پی وی ماڈیولز اور گھریلو طور پر تیار کردہ سولر انورٹرز کی خریداری اور استعمال کو حکومت/سرکاری اداروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
- سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کی درآمد پر بنیادی کسٹمز ڈیوٹی کا نفاذ: حکومت نے سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کی درآمد پر یکم اپریل 2022سے بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) نافذ کر دی ہے۔
- کسٹمز ڈیوٹی کی رعایتوں کا خاتمہ: ایم این آر ای نے 02.02.2021 سے سولر پی وی پاور پراجیکٹس کے ابتدائی قیام کے لیے اشیاء /آلات کی درآمد کے لیے کسٹمز ڈیوٹی رعایتی سرٹیفکیٹ کا اجرا بند کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ع ح)
U.No. 1470
(Release ID: 1897926)
Visitor Counter : 125