محنت اور روزگار کی وزارت
پیشہ ورانہ تحفظ ، صحت اور کام کے حالات سے متعلق (او ایس ایچ) کوڈ، 2020 تمام زمروں کے منظم اور غیر منظم کارکنوں کے لیے کام کے اچھے حالات اور سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے
Posted On:
09 FEB 2023 8:05PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ مہاجر مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مرکزی حکومت نے بین ریاستی مائیگرنٹ مزدوروں کے لئے (روزگار اور سروس کی شرائط کا ضابطہ ) ایکٹ 1979نافذ کیا ہے۔مذکورہ ایکٹ کو اب پیشہ ورانہ تحفظ ، صحت اور کام کے حالات (او ایس ایچ ) کوڈ، 2020 میں شامل کر لیا گیا ہے۔او ایس ایچ کوڈ مفت ہیلپ لائن جو بدسلوکی ، استحصال سے تحفظ، اور تمام قسم کے منظم اور غیر منظم کارکنوں بشمول مہاجر کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرتا ہے۔تاکہ انھیں کام کرنے کے بہترین حالات کم سے کم أجرت شکایتوں کے ازالے سے متعلق طریقہ کار فراہم کیا جاسکے۔
تحریری جواب میں حکومت کی جانب سے غیر منظم شعبے کے کارکنوں کے لیے نافذ کی جا رہی سماجی تحفظ کی اسکیموں کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہے۔ یہ اسکیمیں درج ذیل ہیں:
(i) پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم۔ایس وائی ایم) پنشن اسکیم، 60 سال کی عمر کو پہنچے کے بعد ماہانہ 3000 روپے کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے ۔ 18-40 سال کی عمر کے غیر منظم کارکن پی ایم۔ایس وائی ایم اسکیم میں شامل ہونے کے مجاز ہیں۔
(ii) ای-شرم پورٹل اگست 2021 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد 16-59 سال کی عمر کے گروپ کے غیر منظم کارکنوں کا قومی ڈیٹا بیس تیار کرنا تھا تاکہ مرکز اور ریاستی حکومتیں غیر منظم مزدوروں کو سماجی تحفظ کی اسکیموں/فلاحی اسکیموں کی بآسانی فراہمی کرسکیں ۔
جناب تیلی نے بتایا کہ مذکورہ اسکیموں کے علاوہ، حکومت نے سماجی تحفظ کی اسکیموں کے فوائد کو غیر منظم شعبے کے مزدوروں تک پہنچانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں جن میں پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری تحفظ بیمہ یوجنا، آیوشمان بھارت-پردھان منتری۔ جن آروگیہ یوجنا، ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کے ذریعے راشن کی فراہمی کی نقل و حمل، پی ایم-سوانیدھی کے ذریعے اسٹریٹ وینڈرز کو سرمایہ قرض، پردھان منتری غریب کلیان این یوجنا کے تحت عوامی تقسیم کے نظام کے ذریعے اناج کی اضافی تقسیم، مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار کی ضمانت۔ ایکٹ، دین دیال اپادھیائے گرامین کوشل یوجنا، پردھان منتری آواس یوجنا، غریب کلیان روزگار یوجنا، دین دیال انتودیا یوجنا، پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا وغیرہ شامل ہیں۔یہ اسکیمیں ان کی اہلیت کے معیار پر منحصر ہیں۔
مزید کہا گیا کہ اتر پردیش کی ریاستی حکومت نے جون 2020 میں کام کرنے والے افراد اور مزدور (آجر اور روزگار) کمیشن تشکیل دیا تھا جس کا مقصد سرکاری اور غیر سرکاری شعبے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنا ہے، تاکہ مہاجر اور ریاست کے رہائشی کارکنوں کو صلاحیت سازی کے ساتھ روزگار فراہم کیا جاسکے ۔
***
U.No:1465
ش ح۔ش ر۔س ا
(Release ID: 1897896)
Visitor Counter : 96