ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی ایف ایس کے زیر تربیت افراد کو آب وہوا اور ماحولیات سے متعلق قانون میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ تفویض کرنے کی غرض سے، آئی جی این ایف اے دہرہ دون اور این ایل ایس آئی یو بنگلورو کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے

Posted On: 09 FEB 2023 7:43PM by PIB Delhi

اندرا گاندھی نیشنل فوریسٹ اکیڈمی (آئی جی این ایف اے) دہرہ دون اور نیشنل لا اسکول آف انڈیا یونیورسٹی (این ایل ایس آئی یو) بنگلورو کے درمیان آج این ایل ایس آئی یو کیمپس بنگلورو میں مفاہمت نامہ کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے گئے۔ اس مفاہمت نامہ پر انڈین فوریسٹ سروس (آئی ایف ایس) کے زیر تربیت افسران کو آب وہوا اور موسمیات سے متعلق قانون (پی جی ڈی ای ایل) میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ تفویض کرنے کی غرض سے دستخط کئے گئے ہیں۔ اندراگاندھی نیشنل فوریسٹ اکیڈمی (آئی جی این ایف اے) دہرہ دون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بھارت جیوتی آئی ایف ایس اور این ایل ایس آئی یو کے وائس چانسلر ڈاکٹر سدھیر کرشنا سوامی نے محکمہ جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل اور اسپیشل سکریٹری جناب سی پی گوئل آئی ایف ایس کی موجودگی میں اس مفاہمت نامہ دستخط کئے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VX5R.jpg

اس مفاہمت نامہ کی بدولت، اس مقتدر قانون کے اسکول کی فیکلٹی کے ذریعہ عہدیداران کو مطلوبہ قانونی معلومات فراہم کئے جانے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ اس سے حکومت ہند اور ریاستی سرکاروں کو آب وہوا اور ماحولیات کے شعبے میں تربیت یافتہ اور باصلاحیت عہدیداروں کا ایک گروپ بھی دستیاب ہوجائے گا، تاکہ وہ آب وہوا، ماحولیات سے متعلق شعبے کے چیلنجوں سے نمٹنے اور اس موضوع کے بارے میں مرکزی اور ریاستی قانون سازی کے مؤثر نفاذ میں حکومت ہند اور ریاستی سرکاروں کی معاونت کرسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PHMZ.jpg

آئی جی این ایف اے کے مقام پر این ایل ایس آئی یو فیکلٹی، اس کورس کو منعقد کرے گی اور یہ کورس، تربیت یافتہ افسران کے پیشہ ورانہ کورس کی مدت کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ یہ مفاہمت نامہ، ابتدا میں پانچ سالہ مدت کیلئے مؤثر ہوگا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0033UY9.jpg

بھارت میں آب وہوا اور ماحولیات سے متعلق قواعد وضوابط کے بارے میں معلومات اور علم کی حصولیابی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کی آب وہوا اور ماحولیات کے بارے میں نافذ کئے جانے والے قوانین سے عکاسی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اعلیٰ عدالتیں بھی اس سلسلے میں مختلف النوع ہدایتیں جاری کررہی ہے۔

اس لیے، جنگلات اور آب وہوا اور ماحولیات سے متعلق افسر شاہی کے لئے یہ بات بہت ضروری ہوگئی ہے کہ وہ ان امور اور مسائل کے بارے میں تازہ ترین معلومات سے پوری طرح واقف ہوں۔ اس کے علاوہ یہ حکومت ہند کے مشن، کرم یوگی کے عین مطابق بھی ہے، جس کا مقصد بھارت میں سول سروسز کی صلاحیت سازی ہے۔ جنگلات کے محکمے کے عہدیداروں کے لئے اب تک قانونی تعلیم کے معاملے کو زیادہ تر اندرونی ماہرین سنبھالتے تھے، لیکن این ایل ایس آئی یو بنگلورو کے ساتھ ایک سمجھوتے کی بدولت، عہدیداران کو ان کے کریئر کے آغاز میں ہی، اس سلسلے میں انتظامات کئے گئے ہیں۔ان کا مقصد آب وہوا اور ماحولیات سے متعلق روزہ مرہ کے معاملات میں انہیں اس شعبے کے بہترین ماہرین کے ذریعہ جدید ترین معلومات اور متعلقہ علم فراہم کرنا ہے۔

یہ مفاہمت نامہ، ایم او ای ایف سی سی کے وژن اور ان کی جانب سے مختلف سطحوں پر کی گئی کوششوں کا نتیجہ ہے، تاکہ اس سروس کا آغاز کرنے والے افسران کو معیاری ٹریننگ کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے جانے  کے اس موقع پر بنگلورو میں متعین انڈین فوریسٹ سروس کے سرکردہ اور سینئر عہدیدار اور انڈیا یونیورسٹی کے نیشنل لا اسکول کے رجسٹرار اور اساتذہ اور فیکلٹی بھی موجود تھے۔

************

ش ح ۔  ع م۔ ع ر

                                                                                                                                                       U. No. 1462


(Release ID: 1897890) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi