جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ایم این آر ای نے نئی اور قابل تجدید توانائی کی وسیع پیمانے پر تعیناتی کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کی خاطر ’قابل تجدید توانائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق پروگرام‘ نافذ کیا ہے
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی نے لکشدیپ کے کوارتّی میں اوشین تھرمل انرجی کنورژن (او ٹی ای سی ) ڈی سیلینیشن یعنی پانی سے نمک کو نکالنے والا پلانٹ نافذ کیاہے
Posted On:
09 FEB 2023 6:40PM by PIB Delhi
بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای ) ایک مؤثر اور لاگت سے مؤثر انداز میں نئی اور قابل تجدید توانائی بشمول سمندری توانائی کی وسیع پیمانے پر تعیناتی کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں’’قابل تجدید توانائی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ پروگرام‘‘ نافذ کر رہی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی (این آئی او ٹی )جو ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تحت ایک خودمختار آراینڈ ڈی انسٹی ٹیوٹ (ایم او ای ایس )ہے ، لکشدیپ کے کوارتّی میں ایک اوشن تھرمل انرجی کنورژن (او ٹی ای سی ) صاف کرنے کا پلانٹ یعنی پانی سے نمک کو الگ کرنے کا پلانٹ نافذ کر رہا ہے، جو او ٹی ای سی سے پیدا ہونے والی تقریباً 65 کلو واٹ بجلی سے چلتا ہے۔
****
U.No:1466
ش ح۔ش ر۔س ا
(Release ID: 1897887)
Visitor Counter : 152