ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

مرکزی حکومت ملک میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے کچرے کے بندوبست کے لئے مہم چلارہی ہے اور اس کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کررہی ہے

Posted On: 09 FEB 2023 8:02PM by PIB Delhi

 

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت ملک میں ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کے کچرے کے بندوبست کے لئے مہم چلارہی ہے اور اس کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کررہی ہے۔تاکہ  ملک کے شہری اور دیہی علاقوں میں  کچرے کے بندوبست کیا جاسکے، نیز ایک بار استعمال ہونے والے  پلاسٹک کو بھی ٹھکانے لگایا جاسکے ۔ ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی  تبدیلی کی وزارت نے 5 اپریل 2022 کو پراکرتی – میسکٹ کا آغاز کیا تھا۔ واحد استعمال کے پلاسٹک کے خاتمے پر پرکرتی کے تین ویڈیوز بنائے گئے ہیں۔ ان ویڈیوز کا 19 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے اوراس کی  مزید تشہیر کرنے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اسے مشترک کیا گیا ہے۔ بیداری سے متعلق تمام تر  مواد کوشامل کرکے ایک ویب صفحہ تیار کیا گیا ہے جس میں تمام معلوماتی مواد اور ویڈیوز کو اور آگے پھیلایا گیا ہے  اور تمام متعلقہ فریقوں  کے استعمال کے لیے اسے  دستیاب کرایا گیا ہے۔ 5 اپریل 2022 کو شہریوں کے درمیان عوامی تحریک پیدا کرنے کے لیے  مائی جی او وی  پلیٹ فارم پر سوچھ بھارت ہریت بھارت گرین پلیج  کے موضوع پر ایک ای-پیلج شروع کیا گیا ہے۔ واحد استعمال  والی پلاسٹک کی اشیاء کے لیے ماحولیات کے لئے سازگار  متبادل پر۔ 27-26ستمبر 2022 کو چنئی میں تمل ناڈو حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر  ایک قومی ایکسپو اور اسٹارٹ اپس  کانفرنس - 2022 کا انعقاد کیا گیا ۔

جناب چوبے نے مزید کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شناخت شدہ واحد استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء اور ایک سو 20 مائکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک کیری بیگز یعنی استعمال میں آنے والے بیگ پر پابندی کو نافذ کرنے کے لیے باقاعدہ نفاذ کی مہم شروع کریں، جس میں پھل اور سبزی منڈیوں، ہول سیل مارکیٹوں، مقامی بازاروں، پھول فروشوں، پلاسٹک کیری بیگز بنانے والی اکائیوں وغیرہ  شامل ہیں۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے یہ  بھی کہا گیا ہے کہ وہ ممنوعہ واحد استعمال پلاسٹک اشیاء کی بین ریاستی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے سرحدی چوکیوں پر رینڈم  چیکنگ کریں۔ یکم جولائی  سے 31 جولائی 2022 تک شناخت شدہ ایک بار کے  استعمال  ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء پر پابندی کے نفاذ کے لیے ایک ماہ طویل  پورے بھارت میں  بیداری اور نفاذ سے متعلق  مہم چلائی گئی۔ آلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ ،آلودگی پر قابو پانے کے ریاستی بورڈ اور آلودگی پر قابو پانے سے متعلق کمیٹیوں کے  ذریعہ 2022 کے اکتوبر، نومبر اور دسمبر  مہینوں میں خصوصی پین انڈیا انفورسمنٹ یعنی پورے بھارت میں نفاذ سے متعلق مہم چلائی گئی۔

تحریری جواب میں یہ بات بتائی گئی ہے  کہ نفاذکی اس  مہم کے دوران تجارتی اداروں اور مینوفیکچرنگ یونٹس جس میں مقامی بازاروں کی  چھوٹی دکانیں  بھی شامل ہیں ۔کی جانب سے   شناخت شدہ سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی کے تعلق سے مناسب  تعمیل دیکھنے میں نہیں آئی۔ نفاذ کے عمل سے انحراف  پر کارروائیاں کی گئی ہیں، جن میں ممنوعہ سنگل یوز پلاسٹک کی اشیاء  کو ضبط کرنا اور جرمانہ عائد کیا جانا شامل ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق، نفاذ کی مہم کے دوران لگائے گئے  جرمانہ  کی رقم تقریباً 6,01,67,701 روپے ہے۔  اور 8,04,501 کلوگرام  مواد ضبط کر لیا گیا۔

****

U.No:1461

ش ح۔ش ر۔س ا

 



(Release ID: 1897884) Visitor Counter : 110


Read this release in: English