مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے ٹیلی مواصلات سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے اشتراک، اسپیکٹرم کے اشتراک اور اسپیکٹرم کو پٹے پر دینے سے متعلق مشاورتی پیپر کے بارے میں تبصرے؍جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی

Posted On: 09 FEB 2023 7:32PM by PIB Delhi

بھارت کی ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی (ٹرائی) نے ’’ ٹیلی مواصلات سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کے اشتراک، اسپیکٹرم اشتراک اور اسپیکٹرم کو پٹے پر دینے‘‘ سے متعلق ایک مشاورتی پیپر 13 جنوری 2023 کو جاری کیا ہے۔ اس مشاورتی پیپر میں اٹھائے گئے معاملوں کے بارے میں متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کی جانب سے تحریری شکل میں تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 10 فروری 2023 مقرر کی گئی ہے، جبکہ تحریری شکل میں جوابی تبصرے 24 فروری 2023 تک وصول کئے جائیں گے۔

تبصرے جمع کرانے کے آخری تاریخ میں توسیع کرنے کے سلسلے میں متعلقہ فریقوں کی درخواستوں کے پیش نظر، اب یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ تحریری تبصرے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 3 مارچ 2023 تک توسیع کی جائے، جبکہ تحریری شکل میں جوابی تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 17 مارچ 2023 کردی گئی ہے۔

تبصرے ؍جوابی تبصرے advmn@trai.gov.inپر ارسال کئے جاسکتے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ یہ تبصرے؍ جوابی تبصرے الیکٹرانک شکل میں جمع کرائے جائیں۔کسی بھی وضاحت؍معلومات کے لئے (نیٹ ورکس، اسپیکٹرم اور لائسنسنگ) ٹرائی کے صلاح کار جناب اکھیلیش کمار تری ویدی سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23210481پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

************

ش ح ۔  ع م۔ ع ر

                                                                                                                                                       U. No. 1456



(Release ID: 1897878) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Hindi