الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب اشونی ویشنو نے ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ’ڈیجیٹل ادائیگیوں کا اتسو‘ شروع کیا


بیداری بڑھانے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے کے لیے کلیدی اقدامات شروع کیے گئے

شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی سندیش یاترا

سرفہرست بینکوں، بینکرز، اور فن ٹیک کمپنیوں کو ڈجی دھن ایوارڈز سے نوازا گیا

Posted On: 09 FEB 2023 9:01PM by PIB Delhi

 

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، مواصلات اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج یہاں ’ڈیجیٹل ادائیگیوں کا اتسو‘ شروع کیا، جو کہ ایک جامع مہم ہے جس کا مقصد پورے ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔ جناب الکیش کمار شرما، سکریٹری، ایم ای آئی ٹی وائی؛ محترمہ سمی چودھری، اقتصادی مشیر، ایم ای آئی ٹی وائی؛ جناب سنجے بہل، ڈائرکٹر جنرل، سی ای آر ٹی-ان؛ جناب آکاش ترپاٹھی،سی ای او، مائی گوو، اور دلیپ ایبسے، ایم ڈی اورسی ای او، این پی سی آئی اور دیگر معززین اس موقع پر موجود تھے۔ مرکزی وزارتوں، دہلی پولیس، بینکوں اور فن ٹیک کے نامور عہدیداروں کی موجودگی میں منعقدہ یہ تقریب ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف ملک کے سفر میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JUXN.jpg

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اتسو کا لوگو لانچ کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو

 

 ’’ڈیجیٹل ادائیگیوں کا اتسو‘‘ ایک غیر معمولی مہم ہے جو 9 فروری سے 9 اکتوبر 2023 تک منعقد ہونے والے پروگراموں اور اقدامات کی ایک سیریز کے ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کے ہندوستان کے سفر کو ظاہر کرے گی۔ مہم کا فوکس جی 20 ڈیجیٹل اکنامی ورکنگ گروپ (ڈی ای ڈبلیو جی) ایونٹ کے ایک حصے کے طور پر ملک، خاص طور پر لکھنؤ، پونہ، حیدرآباد اور بنگلورو کے شہروں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H7YF.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو

 

جناب اشونی ویشنو نے 2023 میں ڈیجیٹل کریڈٹ سسٹم کے مکمل رول آؤٹ کے بارے میں اپنے وژن کو شیئر کیا اور این پی سی آئی کو اس سمت میں پیش قدمی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام بینکوں کی شاندار کامیابی کی خواہش بھی کی اور ملک میں مشکل سے پہنچنے والے لوگوں پر تبدیلی لانے والے ڈیجیٹل انقلاب کے وزیر اعظم کے وژن کو شیئر کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مطلع کیا کہ مشن بھاشینی – قومی زبان ترجمہ مشن اور ڈیجیٹل ادائیگی مقامی زبان میں یو پی آئی 123 پے کو دستیاب کرانے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ اس سے ایک عام فرد اپنی مقامی زبان کے انٹرفیس میں آواز کے ذریعے ادائیگیاں کر سکے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FZYT.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب الکیش کمار شرما

 

 اپنے تعارفی خطاب میں،ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب الکیش کمار شرما نے ہندوستان اور اس سے باہر یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی) کی رسائی کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کے بارے میں اجتماع سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے غیر منسلک علاقوں کو جوڑنے اور یو پی آئی کو عالمی ادائیگی کا طریقہ بنانے پر توجہ دی جارہی ہے۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے نیپال، سنگاپور، بھوٹان، برطانیہ اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کے ساتھ شراکت داری کرکے پہلے ہی اس سمت میں قدم اٹھائے ہیں۔ سکریٹری نے یہ بھی بتایا کہ یو پی آئی خدمات جلد ہی 10 ممالک: آسٹریلیا، کینیڈا، ہانگ کانگ، عمان، قطر، سعودی عرب، سنگاپور، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ میں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) کے لیے دستیاب ہوں گی۔

ایونٹ کے دوران کئی اہم اقدامات شروع کیے گئے، بشمول جی 20 کو برانڈیڈ کیو آر کوڈ، پہلے سے لوڈ شدہ روپے آن دی گو ڈیوائس کا جی 20 ایڈیشن، بینکوں اور فن ٹیک کی اختراعی مصنوعات، محفوظ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے ایم ای آئی ٹی وائی اور دہلی پولیس کی مشترکہ مہم، اور ایک کافی ٹیبل بُک جس کا عنوان ہے ’’ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ذریعے ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی شمولیتی ترقی کی جانب۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006O9QD.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005IE2D.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BOHB.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007RYPY.jpg

 

اس کے علاوہ، 28  ڈجی دھن ایوارڈز اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینکوں، بینکرز، اور فن ٹیک کمپنیوں کو مختلف زمروں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے پیش کیے گئے۔ یہ ایوارڈز ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں تعاون کرنے میں ان تنظیموں کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

 محترمہ سمی چودھری، اقتصادی مشیر، ایم ای آئی ٹی وائی نے شکریہ کے ووٹ کے ساتھ دن کا اختتام کیا اور ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے دہلی پولیس، 93.5 ریڈ ایف ایم، ٹیگ بن، این پی سی آئی، کے پی ایم جی، این ای جی ڈی، ڈیجیٹل ادائیگی ڈویژن، بینکوں، میڈیا پارٹنرز، یونیورسٹیوں کے طلباء، اور اس میں شامل تبھی افراد کا شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب کا اختتام ڈیجیٹل ادائیگی سندیش یاترا کے آغاز کے ساتھ ہوا، جو شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگیوں اور اس کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ملک بھر کا دورہ کرے گی۔ یاترا ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اتسو کا ایک اہم پہلو ہے اور اس سے ہندوستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے بارے میں بیداری بڑھانے اور اسے اپنانے میں مدد ملے گی۔

ڈیجیٹل ادائیگیوں کے اتسو کا آغاز ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور ہندوستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کی حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس جامع مہم سے توقع ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے حکومت، صنعت اور شہریوں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز کو اکٹھا کیا جائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1452

 

 


(Release ID: 1897857) Visitor Counter : 157


Read this release in: English