وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

تعلیمی سال 24-2023 تک مجموعی طور پر 1000 سے زیادہ گرلز کیڈٹس کے سینک اسکولوں میں داخلہ لینے کی امید: رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ


رکشا راجیہ منتری نے  گزشتہ تین سالوں کے لیے بہترین سینک اسکولوں  کو رکشا منتری ٹرافی سے نوازا

نئی دہلی میں 50ویں آل انڈیا سینک اسکولس پرنسپلز کانفرنس کا انعقاد

Posted On: 09 FEB 2023 8:52PM by PIB Delhi

 

رکشا راجیہ منتری جناب اجے بھٹ نے تعلیمی سال 24-2023 کے داخلے کے عمل کے اختتام کے بعد 1000 سے زیادہ گرلز کیڈٹس کو سینک اسکولوں میں داخل کرنے کا سنگ میل حاصل کرنے کے لیے سینک اسکولس سوسائٹی کی کوششوں کی تعریف کی۔ ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر 19-2018 میں سینک اسکول چھن چھپ میں 06 لڑکیوں کے داخلے کے ساتھ شروع کیا گیا اور بعد میں تعلیمی سال 22-2021 میں تمام سینک اسکولوں تک بڑھایا گیا یہ انتظام اب پوری طرح کامیاب ہے جس کے تحت  تمام سینک اسکولوں میں فی الحال 674 لڑکیاں زیر تعلیم ہیں۔ وہ 9-8 فروری، 2023 کو نئی دہلی میں منعقدہ 50 ویں آل انڈیا سینک اسکولس پرنسپلز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ جان کر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ سینک اسکولوں میں لڑکیوں کے داخلے کا عمل جو پانچ سال قبل ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر شروع ہوا تھا، اب باقاعدہ ہو گیا ہے۔ لڑکیاں داخلہ امتحان میں اعلیٰ نمبرات حاصل کر رہی ہیں اور انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ لڑکیاں بھی نئے سینک اسکولوں میں داخلہ لے رہی ہیں۔‘‘

یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنے کے تئیں حکومت ہند کے وژن کو اس پہل کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے، جناب اجے بھٹ نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) اور انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے) میں ان کے تعاون کے لیے سینک اسکولوں کو بھی مبارکباد دی۔ گزشتہ تین تعلیمی سالوں میں سینک اسکولوں سے کل 335 کیڈٹس نے این ڈی اے/آئی این اے میں شمولیت اختیار کی۔ تمام سینک اسکولوں میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) اور انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے) میں زیادہ سے زیادہ فیصد کیڈٹس بھیجنے میں ان کے تعاون کے لیے، رکشا راجیہ منتری نے مندرجہ ذیل سینک اسکولوں کو سال کے بہترین اسکول کے لیے رکشا منتری ٹرافی سے نوازا۔

  1. بہترین تعلیمی سال 2020 –  سینک اسکول گھورا کھل
  2. بہترین تعلیمی سال 2021 –  سینک اسکول ریوا
  3. بہترین تعلیمی سال 2022 –  سینک اسکول کپورتھلا

سی بی ایس ای بورڈ کے امتحان میں ان کی کارکردگی کے لیے، درج ذیل اسکولوں کو 10ویں کلاس کا میرٹ سرٹیفکیٹ اور 12ویں کلاس کا میرٹ سرٹیفکیٹ دیا گیا:

(ب)     دسویں کلاس کا میرٹ سرٹیفکیٹ:-

  1. بہترین اسکول 20-2019 –  سینک اسکول نالندہ
  2. بہترین اسکول 21-2020 –  سینک اسکول گوپال گنج
  3. بہترین اسکول 22-2021 –  سینک اسکول نالندہ

(ج)     12ویں جماعت کا میرٹ سرٹیفکیٹ:-

  1. بہترین اسکول 20-2019 –  سینک اسکول نالندہ
  2. بہترین اسکول 21-2020 –  سینک اسکول گوپال گنج
  3. بہترین اسکول 22-2021 –  سینک اسکول نالندہ

سینک اسکولوں کے پرنسپلوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جناب اجے بھٹ نے ان پر زور دیا کہ وہ کیڈٹس کے درمیان اخلاقی اقدار اور ملک سب سے پہلے کا رویہ اپنانے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی پڑھائی میں ہنر مند بنائیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے تصور کے مطابق پورے ملک میں نئے سینک اسکولوں کو کھولنے میں اپنائے گئے پبلک پرائیویٹ حصہ داری ماڈل کی کامیابی پر بھی اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

آل انڈیا سینک اسکولس پرنسپلز کانفرنس کا مقصد سینک اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینا، تربیت کو بڑھانے کے لیے صلاحیت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اسکولوں کے انتظامی حصے کو بہتر بنانا ہے۔ کانفرنس میں 33 موجودہ سینک اسکولوں اور 18 نئے سینک اسکولوں کے پرنسپلوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران، ’اخلاقی طریقوں کا فروغ‘، ’تعلیمی پلس نصاب کا نفاذ‘، ’این سی سی کا نفاذ‘، ’کیڈٹس کے درمیان شہری اقدار کو تقویت دینا‘ اور ’سینک اسکولوں میں چیلنج سے بھرے جنسی دقیانوسی کے انتخاب کے لیے حکمت عملی‘ جیسے اہم اور متعلقہ امور پر پریزنٹیشنز اور بحث کا اہتمام کیا گیا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1453

 


(Release ID: 1897855) Visitor Counter : 132


Read this release in: English