بجلی کی وزارت
گرام اُجالا اسکیم کے تحت دیہی علاقوں میں ایک کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے
Posted On:
09 FEB 2023 6:36PM by PIB Delhi
کنورجنس انرجی سروسز لمیٹیڈ ( سی ای ایس ایل) نے گرام اُجالا پروگرام پر عمل کیا ہے، جس کے تحت دیہی علاقوں میں بجلی کی بچت کرنے والے 7 واٹ اور 12 واٹ والے ایل ای ڈی بلب 60 اور 100 واٹ کے بلبس کے تبادلے میں 10 روپے فی بلب کے حساب سے تقسیم کئے گئے۔ گرام اجالا کے تحت بہار، اترپردیش، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ (پانچ ریاستوں) کے دیہی علاقوں میں ایک کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے۔ پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ان پانچ ریاستوں میں یہ بلب تقسیم کئے گئے ہیں۔ گرام اجالا کے پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور فی الحال تقسیم کی کوئی سرگرمی جاری نہیں ہے۔
یہ جانکاری بجلی اور ایم این ای آر کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1897816)
Visitor Counter : 131