بجلی کی وزارت
انرجی کنزرویشن (ترمیمی) بل میں ہندوستان کی اپنی کاربن ٹریڈنگ مارکیٹ کی تیاری کا تصور
Posted On:
09 FEB 2023 6:38PM by PIB Delhi
پارلیمنٹ نے توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل 2022 کو منظور کر لیا ہے جو یکم جنوری 2023 سے نافذ العمل ہے۔ اس میں ‘‘کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم کی وضاحت’’ کی دفعات شامل ہیں۔ کاربن ٹریڈنگ اسکیم کا ڈیزائن تمام متعلقہ پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ضابطوں کے تحت تجویز کیا جائے گا۔ اس میں قابلِ تجارت اسناد کی موجودہ اسکیموں کی واحد قومی فریم ورک میں منتقلی شامل ہے۔ ان ضابطوں کے مطابق کوئی بھی رجسٹرڈ ادارہ کاربن کریڈٹ سرٹیفکیٹ خریدنےیا بیچنے کا حقدار ہوگا۔
یہ اطلاع بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1897814)
Visitor Counter : 127