بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ون نیشن- ون گرڈ- ون فریکوئنسی کے نفاذ  کے لئے حکومتِ ہند کے اقدامات

Posted On: 09 FEB 2023 6:36PM by PIB Delhi

نیشنل گرڈ کی تشکیل کی خاطرابتدائی طور پرعلاقائی گرڈز کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے علاقائی گرڈز کو ایچ وی ڈی سی لنکس کے ذریعے کنٹرول شدہ بجلی کے بہاؤ کے لیے آپس میں جوڑا گیا۔ پہلا بین علاقائی اے سی لنک (220 کے وی) 1992 میں مشرقی خطے (ای آر)  اور شمال مشرقی خطے (این ای آر) کے درمیان قائم کیا گیا تھا۔ بڑے پیمانے پر گرڈ انضمام کا آغاز 2003 میں 400 کے وی راوڑکیلا- رائے پور ڈبل سرکٹ  لائن کے قیام کے ساتھ ہوا تھاجو مشرقی علاقے اور مغربی علاقے کو آپس میں جوڑتا ہے۔ سِنکرونس نیشنل گرڈ کا قیام 2013 میں 765 کے وی سولاپور-رائچور لائنوں کے شروع کئے جانے کے بعد عمل میں آیا تھا۔ جو "ون نیشن- ون گرڈ- ون فریکونسی" کی تکمیل  کیلئے مغربی خطے (ڈبلیو آر) اورجنوبی خطے (ایس آر) کو آپس میں جوڑتا ہے۔ جنوری 2019 میں 220 کے وی  سری نگر- لیہہ ٹرانسمیشن سسٹم کا آغاز عمل میں آیا جس نے لیہہ کے دور دراز علاقے کو نیشن گرڈ سے جوڑا۔

یہ معلومات جناب آر کے سنگھ مرکزی وزیر برائے بجلی اور ایم این آر ای نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1897808) Visitor Counter : 149


Read this release in: English