شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) اور  شمال مشرقی خلائی اپیلی کیشن سینٹر (این ای ایس اے سی) کے ذریعے تیار کردہ پروجیکٹ مانیٹرنگ سسٹم  کے توسط سے پورے شمال مشرقی خطہ میں 560 سے زیادہ پروجیکٹوں کو  جغرافیائی طور پر ٹیگ کیا گیا

Posted On: 09 FEB 2023 5:25PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) نے شمال مشرقی خلائی ایپلی کیشن سینٹر (این ای ایس اے سی)، خلائی محکمہ، حکومت ہند کے اشتراک سے ایک پروجیکٹ مانیٹرنگ سسٹم تیار کیا ہے، جس کے ذریعے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کی مدد سے  چلنے والے پروجیکٹوں کی طبعی پیش رفت کی نگرانی کی جاتی ہے۔

نومبر 2022 تک، شناخت شدہ 588 پروجیکٹوں میں سے، شمال مشرقی خطہ (این ای آر) کے الگ الگ 1554 مقامات پر چل رہے 562 پروجیکٹوں کو اس سسٹم کے ذریعے جغرافیائی طور پر ٹیگ کیا گیا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1443


(Release ID: 1897786) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Manipuri