پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

او این جی سی  کو ڈیپ واٹرس کے لئے شرکاء کی امید ہے: ہندوستانی توانائی ہفتہ

Posted On: 07 FEB 2023 7:44PM by PIB Delhi

تیل اور قدرتی  گیس کارپوریشن لمیٹڈ (او این جی سی) بھارت کے ڈیپ واٹرز میں اپنی شدید  تلاش کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے لیے تیل کی  اہم عالمی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے۔ مہارتنا نے 6-8 فروری 2023 کے دوران بنگلورو میں ہندوستانی توانائی ہفتہ  میں بڑے آپریٹرز کے ساتھ بات چیت کی۔ او این جی سی  نے امریکی تیل اور گیس کی بڑی کمپنی ایکسون موبیل ، ناروے کی انرجی ملٹی نیشنل ایکوینور، امریکی تیل خدمات کی تنظیم بیکر ہیوزفرانسیسی تحقیقی تنظیم فرانکوا  ڈو پیٹرول  کے ساتھ  مختلف مسائل جیسے ٹیکنالوجی اور ڈیپ واٹرز پر بات چیت کی ۔

 

او این جی سی کے چیئرمین اور سی ای او ارون کمار سنگھ انڈیا انرجی ویک میں لیڈرشپ پینل میں

6 فروری 2023 کو،’’ تلاش اور پیداوار میں مسلسل سرمایہ کاری کی اہمیت‘‘  پر با وقار  لیڈرشپ پینل میں بات کرتے ہوئے، او این جی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای و) ارون کمار سنگھ نے کہا کہ’’توانائی کی حفاظت جغرافیہ پر منحصر ہے۔ ہندوستان نے ای اینڈ پی سرمایہ کاری کو وہی رکھا ہے، اور او این جی سی نے پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے 3.5 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

گہرے پانی میں  تلاش پر نظر رکھتے ہوئے، جناب سنگھ نے روشنی ڈالی کہ ’’دنیا اب متوازن ہو رہی ہے، کیونکہ گہرے سمندر میں سرمایہ کاری اقتصادی ہو رہی ہے۔ عوامل کا ایک مجموعہ موجود ہے۔ ہندوستان اور چین کے لیے ایک ہی حقیقت ہے۔ تاہم، دوسرے جغرافیوں کی حقیقتیں مختلف ہیں۔‘‘  اپنی توانائی کی حکمت عملی 2040 کے تحت، جناب سنگھ نے کہا کہ ’’اب، سرمایہ کاری کی ضرورت زیادہ ہے کیونکہ قابل تجدید وسائل آچکے ہیں۔ لہٰذا، ساختیاتی نااہلیتوں  کا ایک مسئلہ ہے جو پیدا ہو گیا ہے۔ قابل تجدید ذرائع کی طرف منتقلی ایک حقیقت ہے، تاہم، تیل اور گیس پر  سفر میں توجہ مرکوز رہےگی  ۔ یہ آخر کار ہو گا۔‘‘

او این جی سی کے چیئرمین اور سی ای او ارون کمار سنگھ انڈیا انرجی ویک میں لیڈرشپ پینل میں

آئی ای ڈبلیو 2023 میں، او این جی سی اپنی اقتصادی خواہشات کو حاصل کرکے ہندوستان کی توانائی کو خود کفیل بنانے کی امید کر رہا ہے۔ او این جی سی تعاون کے پینٹاتھلون کو فروغ دینے کے لیے آئی ای ڈبلیو 2023 کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر دیکھتا ہے۔ گہرے پانی میں تیل اور گیس کی تلاش، بہتر تیل کی بازیافت (ای او آر)، قابل تجدید ذرائع کی صلاحیت کو بڑھانا، کاربن  کیپچر کی تعمیر، استعمال اور ضبطی کی صلاحیتوں (سی سی یو ایس) کو دیکھتے ہوئے، اور ہندوستان کو دنیا کی سرکردہ ہائیڈروجن معیشت میں ترقی دینے کے لئے ،او این جی اسی اس تقریب کے موضوع ’’نمو۔ اشتراک۔ منتقلی ‘‘کے لیے کلی  طور پر وقف ہے۔

 

 

 

*****

ش ح ۔ا ک۔   ر ب

U: 1368

 


(Release ID: 1897578) Visitor Counter : 151


Read this release in: English