سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
نیشنل کمیشن فار صفائی کرمچاری کو قانونی باڈی میں بدلنے کی کوئی تجویز نہیں ہے
Posted On:
08 FEB 2023 6:06PM by PIB Delhi
نیشنل کمیشن فار صفائی کرمچاری ایکٹ 1993 کے مطابق ‘‘صفائی کرمچاری’’ کی تشریح یہ ہے کہ صفائی کرمچاری ایک ایسا شخص ہے، جسے فضلہ ڈھونے یا کسی بھی صفائی کے کام میں لگایا گیا ہے یا ملازم رکھا گیا ہے۔ یہ ایکٹ 2004 میں کالعدم ہو گیا اور صفائی کرمچاریوں کی سرگرمیوں اور ان کے درجے میں قابل ذکر تبدیلی آئی ہے۔
آرٹیکل آف ایسوسی ایشن آف نیشنل صفائی کرمچاری فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مطابق صفائی کرمچاری کی تعریف اور تشریح یہ ہے کہ صفائی کرمچاری ایک ایسا شخص بشمول اس کے منحصرین کے، جسے کسی صفائی کے کام میں لگایا گیا ہو یا ملازمت دی گئی ہو اور ان کاموں میں کوڑا اٹھانا تو شامل ہے، لیکن گھریلو کام کاج اور فضلہ ڈھونا ان میں شامل نہیں ہے۔
نیشنل کمیشن فار صفائی کرمچاری کے مطابق صفائی کرمچاری کی تشریح ابھی نہیں کی گئی ہے۔ صفائی ستھرائی ریاست کا معاملہ ہے اور اس بارے میں مرکز کا کوئی ڈاٹا نہیں رکھا جاتا ہے۔
کمیشن صفائی کرمچاریوں پر اپنی سالانہ رپورٹ پیش کرتا ہے اور ریاستوں اور مرکزی حکومت کو صفائی کرمچاریوں کی حالت بہتر بنانے کے بارے میں سفارشات پیش کرتا ہے۔
کمیشن کو قانونی ادارے میں بدلنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاؤلے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1897509)
Visitor Counter : 118