کوئلے کی وزارت

تیز رفتار گھریلو پیداوار کی وجہ سے کوئلے کی درآمد میں خاطر خواہ کمی

Posted On: 08 FEB 2023 4:26PM by PIB Delhi

ہندوستان کے پاس یکم اپریل 2022 تک 177.18 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر تھے۔ رواں سال 23-2022 کے لیے کوئلے کی مجموعی پیداوار کا ہدف 911 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے۔ اقتصادی ترقی کی وجہ سے کوئلے کی مانگ میں متوقع اضافے کے پیش نظر، 24-2023 میں کوئلے کی گھریلو پیداوار 1017 ملین ٹن تک بڑھنے کی تجویز ہے، اور اس  میں 25-2024 میں 10-9 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ملک میں کوئلے کی مانگ کا تقریباً 25-20 فیصد درآمد سے پورا کیا جاتا ہے۔ کوئلے کی درآمد بنیادی طور پر ضروری درآمدات پر مشتمل ہوتی ہے جیسے کوکنگ کول اور اعلیٰ درجے کا کوئلہ کیونکہ ان کی گھریلو پیداوار یا تو کم ذخائر یا عدم دستیابی کی وجہ سے محدود ہے۔ پاور سیکٹر بھی دو وجوہات کی بناپر کوئلہ درآمد کرتا ہے–  ساحلی علاقے میں درآمدی کوئلے پر مبنی (آئی سی بی) پاور پلانٹس کے لیے ڈیزائن کی قیادت والی درآمد جو خاص طور پر درآمدی کوئلے کے استعمال کے لیے اور گھریلو کوئلے پر مبنی (ڈی سی بی) پاور پلانٹس کے لیے، جو  ملاوٹ کے مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں۔ پچھلے تین سالوں میں کوئلے کی درآمد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

(اعداد و شمار ملین ٹن میں)

سال

کل سپلائی/کھپت

درآمد

درآمد کا فیصد

2019-20

955.91

248.54

26.00

2020-21

906.33

215.25

23.74

2021-22

1027.92

208.93

20.33

 

 

 

 

 

 

 

 

جیسا کہ اوپر پیرا -سی میں ذکر کیا گیا ہے، کوئلے کی درآمد بنیادی طور پر ضروری درآمد پر مشتمل ہوتی ہے جیسے کوکنگ کول، اور گھریلو پیداوار میں محدودیت کی وجہ سے اعلیٰ درجے کا کوئلہ۔ تاہم، کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھا کر کوئلے کی متبادل درآمد کو تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تجارتی کانکنی کے لیے 100 فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی ہے۔ کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے شروع کیے گئے دیگر بڑے اقدامات میں سنگل ونڈو کلیئرنس، کان اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) قانون، 1957 میں ترمیم شامل ہے تاکہ کیپٹیو مائنز کو آخری استعمال والے پلانٹس کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد اپنی سالانہ پیداوار کا 50 فیصد تک فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکے، ایم ڈی او ماڈل کے ذریعے پیداوار، جدید ٹیکنالوجیز جیسے کہ سطحی کان کنی، مسلسل کان کنی وغیرہ کے استعمال میں اضافہ، نئے منصوبے شروع کرنا اور موجودہ منصوبوں کی توسیع، اور کوئلے کے بلاکس کی نجی کمپنیوں/پی ایس یو کو نیلامی کرنا۔

یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1388



(Release ID: 1897457) Visitor Counter : 84


Read this release in: English