وزارت آیوش

نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں دواؤں کے مربوط محکمے کا افتتاح کیا گیا


آیوش اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارتیں صحت کے مربوط طریقہ کار کو فروغ دینے کے تئیں عہد بستہ ہیں:مرکزی وزیر سربانند سونووال کا بیان

Posted On: 07 FEB 2023 6:36PM by PIB Delhi

آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال  اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج مشترکہ طور پر صفدر جنگ اسپتال میں دواؤں کے مربوط سینٹر کا افتتاح کیا۔

صحت کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر مُنجا پارا مہندر بھائی کالو بھائی اور آیوش کے سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر جناب سربا نند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آیوش اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارتیں صحت کے مربوط طریقہ کار کو فروغ دینے کے تئیں عہد بستہ ہیں۔

 

001.jpg

 

وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ مجھے ناظرین کو یہ بتانے میں کافی خوشی محسوس ہوئی ہے کہ کل ہی نئی دہلی کے آیوروید کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ نے نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائسنز(ایمس) کے  ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط  کیا ہے، جو صفدر جنگ اسپتال کے طرز پر ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ مرکزی حکومت مربوط دواؤں کے لئے ایک الگ وِنگ قائم کرنے کے لئے کام کررہی ہے اور یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جو تمام میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں روایتی علاج و معالجہ کے ساتھ روایتی دواؤں کو جوڑتا ہے۔ حکومت نے سبھی پلیٹ فارم پر ایک لاکھ 50 ہزار صحت اور تندرستی کے مراکز قائم کئے ہیں، جو یوگا، میڈیٹیشن اور تمام پہلوؤں اور سرگرمیوں کو فروغ دے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں دونوں وزارتیں ، سبھی ایمس میں مربوط دواؤں کے لئے ایک علیحدہ محکمے قائم کرنے  اور تحقیق کے لئے انتظامات کرنے  پر کام کررہی ہیں۔اس سلسلے میں موجودہ تقریب  ہندوستان میں مربوط دواؤں کے قیام میں کارگر ثابت ہوگی۔

 

002.jpg

 

صحت کے وزیر موصوف نے کہا کہ صحت و تندرستی سے متعلق طریقہ کار وقت کی ضرورت ہے۔ صحت مند لوگ  ایک صحت مند معاشرہ تیار کرتے ہیں اور ایک معاشرہ ایک عظیم ملک کی تعمیر میں کلیدی رول ادا کرتا ہے۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا صحت وتندرستی سے متعلق طریقہ کار  بیماریوں کو ٹالنے پر مبنی ہے اور مربوط طریقہ کار بیماریوں کو دو ررکھنے کے لئے تندرستی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ڈائریکٹر  پروفیسر تنوجا منوج نیساری نے کہا کہ ’’دواؤں کا مستقبل پنچ کرما، یوگا، طرز زندگی اور  متعلقہ بنیادی ڈھانچہ جیسی کثیر تھیریپیز اور مربوط طریقہ کار پر مبنی ہے، جو صفدر جنگ اسپتال میں دستیاب ہیں۔ جس سے کم و بیش اب تک 6000 مریضوں کو فائدہ ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس)کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں، تاکہ تعلیم اور تحقیق کے شعبے میں اشتراک کیا جاسکے۔مفاہمت نامے پر دستخط ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم سری نواس  اور آیوش کی وزارت کے سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا کی موجودگی میں کئے گئے۔

*************

 

 

ش ح-ح ا–ن ع

U. No.1355



(Release ID: 1897246) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi