قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت نے نئی دہلی میں قبائلی مہمانوں اور ٹیبلو فنکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا
قبائلی امور کی وزارت کی یوم جمہوریہ جھانکی نے ججوں کے پینل میں وزارتوں/ محکموں کے درمیان ٹاپ پوزیشن حاصل کی، فاتح کی ٹرافی قبائلی امور کے وزیر ارجن منڈا کو سونپی گئی
یوم جمہوریہ کے موقع پر قبائلی امور کی وزارت کے دلکش ٹیبلو نے قبائلی بچوں کے لیے جامع تعلیم کے موضوع پر روشنی ڈالی
تقریب کے دوران مہمانوں اور فنکاروں میں انعامات اور اعزازات کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا
جناب ارجن منڈا اور محترمہ رینوکا اپنے تیز رفتار اور متحرک قبائلی رقص کے دوران قبائلی رقاصوں میں شامل ہوئیں
یہ ٹیبلو ہماری قبائلی نوجوان نسل کے فکری عمل کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات کو بھی کہ علم کے دروازے کھول کر اپنے مستقبل کو کیسے محفوظ بنا یاجاسکتا ہے: جناب ارجن منڈا
Posted On:
31 JAN 2023 10:30PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت نے کل شام نئی دہلی میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے قبائلی مہمانوں اور یوم جمہوریہ کے قبائلی ٹیبلو فنکاروں کے اعزاز میں ایک رسمی استقبالیہ تقریب کی میزبانی کی۔ جناب ارجن منڈا، قبائلی امور کے مرکزی وزیراور قبائلی امورکی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتااس موقع پر موجود تھیں۔ ڈاکٹر بھارتی پروین، ایم او ایس ہیلتھ اینڈ فیملی ویفیئر؛ اقلیتی امور کے وزیر مملکت جناب جان برلا اور ہندوستان کے دیہی ترقی اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلاستے کے ساتھ دیگر معززین اور قبائلی امور کی وزارت کے افسران نے بھی خصوصی طور پر اس پروگرام میں شرکت کی۔
اس موقع پر جناب ارجن منڈا نے کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، قبائلی امور کی وزارت ان علاقوں تک پہنچ رہی ہے، جہاں تک ہم آزادی کے کئی سالوں کے بعد بھی نہیں پہنچ سکے۔’’
انہوں نے یہ بھی کہا کہ قبائلی امور کی وزارت نےجھانکی کے لئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور میں ان تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کو کامیاب بنانے میں سخت محنت کی۔
جناب ارجن منڈا نے مزید کہا کہ اس ٹیبلو کے ذریعے ہماری قبائلی نوجوان نسل کے سوچنے کے عمل کو دکھایا گیا ہے اور یہ بھی دکھاتا ہے کہ ہم علم کے دروازے کیسے کھول سکتے ہیں اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔
اس موقع پر محترمہ رینوکا سنگھ نے کہا کہ آج قبائلی سماج محترمہ ۔ دروپدی مرمو کو ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر دیکھ کر فخر محسوس کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی وزارت نے قبائلیوں کے لیے بہت سی اسکیموں کا اعلان کیا ہے اور قبائلی امور کی وزارت ملک کے ہر قبائلی شہری کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

اس موقع پر قبائلی امور کی وزارت کے سکریٹری جناب انیل کمار جھا نے کہا کہ ہم ہر سال قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کو ریاستوں سے مختلف قبائلی ثقافتوں کو پیش کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں اور وہ گزشتہ ایک ہفتے سے مختلف پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں اور آج بھی وہ مختلف پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ جہاں ان کاتہہ دل سے استقبال کیاجارہاہے۔

ہر سال، قبائلی امور کی وزارت 22 جنوری سے 1 فروری تک یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لیے ہر ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے سے دو قبائلی مہمانوں کو ایک رابطہ افسر کے ساتھ مدعو کرتی ہے۔ ان پروگراموں میں پارلیمنٹ کا دورہ، دہلی کی سیر اور میٹرو کی سواری، آگرہ اور متھرا کا دورہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ قبائلی مہمان سرکاری طور پر آر ڈی پریڈ، بیٹنگ دی ریٹریٹ، پی ایم کی این سی سی پریڈ، وزیر اعظم کے گھر پر آنے والے مہمانوں کی فہرست اور صدرجمہوریہ سے ان کے گھرپرملاقات کرنے والوں میں بھی شامل ہیں ۔ آگرہ اور متھرا جانے سے پہلے قبائلی امور کے وزیر کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ وزارت کی طرف سے منعقد کئے جانے والے جشن کااختتامی پروگرام ہے ۔
یہ موقع اس اعلان کے ساتھ مزید خوشگوار ہو گیا کہ وزارت نے ای ایم آرایس کے موضوع پر یوم جمہوریہ ٹیبلو کے لیے ججز سیکشن کے پینل میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس موقع پر، کمشنر، این ای ایس ٹی ایس نے قبائلی امور کے وزیر جناب ارجن منڈا کو ٹرافی سونپی۔

قبائلی امور کی وزارت نے ای ایم آرایس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول قائم کیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام جدید سہولیات کے ساتھ ساتھ معیاری تعلیم ملک کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے قبائلی برادریوں تک پہنچے۔ یہ تصور اسی طرح کا ہے جس طرح قدیم ہندوستان میں گروکل کے زمانے میں فطری حسن سے آراستہ مقامات کے درمیان تعلیم دی جاتی تھی۔ وزارت کی توجہ ‘‘ناری شکتی’’ پر ہے، جو لڑکیوں کی تعلیم کی علامت ہے جو ای ایم آرایس ایس میں قبائلی لڑکوں اور لڑکیوں کے مساوی اندراج کو یقینی بناتی ہے، کو ٹی اورجس کو جھانکی کے سامنے والے حصے میں نمایاں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے توسط سے مقامی طلباء کی تعلیم کے ذریعے دنیا کی قیادت کرنے کی خواہش کو بھی اجاگر کیا گیا۔ ایکلویہ کا کمان اور تیر کے سائز کا قدیم قلم ، جوعلم کے حصول کے ذوق کی نمائندگی کرتا ہے، یک چشمی مشن کی عکاسی کرتا ہے جس کے ساتھ ای ایم آرایس ایس کے قبائلی طلباء اپنے مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں اور اپنے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔ علمی سلسلے کا پچھلا پروجیکشن ای ایم آرایس اساتذہ سے طلباء تک معلومات اور دانش کی منتقلی کے ساتھ ساتھ ای ایم آرایس کے مقاصد میں سے ایک ہے، جو قبائلی ثقافت کو اس کے قدرتی ماحول میں محفوظ رکھنا ہے۔

یہ پہلا موقع تھا جب یوم جمہوریہ کی پریڈ میں وزارت کا ٹیبلو پیش کیا گیا تھا۔
قبائلی مہمانوں اور فنکاروں کو بھی اعزازات پیش کئے گئے ،اورقبائلی امور کے وزیر مملکت، معززین اور قبائلی امور کی وزارت کے سینئر حکام نے انعامات تقسیم کئے۔

پنڈال میں مختلف متحرک قبائلی رقص بھی پیش کیے گئے، جن میں سے کچھ یہ تھے؛ جھارکھنڈ سے پائیکا رقص، جموں و کشمیر سے ڈوگری اور کشمیری لوک رقص، لداخ سے بلتی رقص، ہریانہ سے دیپک ڈانس، تمل ناڈو سے تمل ناڈو کلا، تریپورہ سے کک برک رقص، مہاراشٹرا سے دھنگر رقص، اتراکھنڈ سے چولیہ رقص اور مغربی بنگال سے درگا پوجا رقص۔
متعلقہ لنکس : https://www.pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1893992
***********
(ش ح ۔س ب۔ ع آ)
U -1000
(Release ID: 1897217)
Visitor Counter : 158