سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بزرگ شہریوں کے لئے اٹل ویو ابھیودےیوجنا کے تحت مالی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، پناہ گاہ، فلاح و بہبود وغیرہ کی فراہمی


مربوط  پروگرام کے تحت بزرگ شہریوں کے ایسے اضلاع میں سینئر سٹیزن ہوم کی فراہمی جہاں یہ سہولت نہیں

Posted On: 07 FEB 2023 4:53PM by PIB Delhi

اٹل ویو ابھیودےیوجنا  کی اسکیم جسے سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے محکمے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اس میں مالی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، غذائیت، پناہ گاہ، فلاح و بہبود وغیرہ کی فراہمی شامل ہے۔ یہ سہولتیں بزرگ شہریوں کے لئے ہیں۔ غریب بزرگ شہریوں کو بنیادی سہولیات جیسے پناہ گاہ، خوراک، طبی دیکھ بھال، تفریح کے مواقع مفت فراہم کئے جاتے ہیں۔

اتر پردیش کے وہ اضلاع جہاں ریاستی حکومت کے ذریعہ بتائے گئے اٹل وایو ابھیودےیوجنا کے تحت انٹیگریٹڈ پروگرام برائے سینئر سٹیزن کو نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ اور این جی اوز/ٹرسٹ آرگنائزیشن سے درخواستیں طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ان کے نام آگرہ، باغپت، اٹاوہ، فرخ آباد، گورکھپور، ہمیر پور، کاس گنج، متھرا، پریاگ راج، مئو، بارہ بنکی، بلند شہر، قنوج اور کشی نگر ہیں۔

انٹیگریٹڈ پروگرام فار سینئر سٹیزنز کے تحت سینئر سٹیزن ہومز (اولڈ ایج ہومز) جو اٹل وایو ابھیودےیوجنا کا ایک جزو ہیں خالی اضلاع میں فراہم کیے جاتے ہیںیعنی ایسے اضلاع میں جہاں بزرگ شہریوں کیلئے گھر نہیں ہیں۔ اس میں  بزرگ شہریوں کے وہ گھر شامل ہیں جن کی دیکھ بھال ریاستی حکومت نہیں کر رہی ہے۔ اس طرح کی معلومات اس وزارت کے ذریعہ متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے حاصل کی جاتی ہے جس کی بنیاد پر اہل تنظیموں سے صرف ای- انودان پورٹل پر درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد تنظیموں کا انتخاب ان کے فراہم کردہ دستاویزات اور متعلقہ ریاست/مرکزی خطوں کی حکومت کی سفارشات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

یہ اطلاع سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1897180) Visitor Counter : 76


Read this release in: English