وزارات ثقافت
جمہوریہ کوریا کے 108 بدھ مت کے پیروکار 43 روزہ یاترا پر 1100 کلومیٹر سے زیادہ پیدل چلیں گے
سنگوول سوسائٹی ہندوستان اور نیپال میں بدھ مت کے مقامات کی پیدل یاترا کا اہتمام کرے گی
ہندوستان میں جنوبی کوریا کے سفیر جناب چانگ جے بوک کا کہنا ہےکہ ہندوستان کی جی20 صدارت کا نعرہ بدھ مت کی تعلیمات سے ملتا جلتا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2023 5:24PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب اپوروا چندرا نے آج اعلان کیا کہ جمہوریہ کوریا سے 108 بدھ یاتری 43 دنوں میں 1,100 کلومیٹر سے زیادہ پیدل سفر کریں گے جس کا اہتمام جنوبی کوریا کی سنگوول سوسائٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ شری چندرا نے مزید کہا کہ اس موقع کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کیونکہ ہندوستان اور جنوبی کوریا سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال کا جشن منارہے ہیں۔ یاترا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو بڑھانا ہے۔ سیاح ہندوستان میں اتر پردیش اور بہار میں بدھ مت کے زیارت گاہوں کا دورہ کریں گے اور اس کے بعد نیپال چلے جائیں گے۔
جناب چندرا نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا وژن تھا کہ ہندوستان میں بدھسٹ ٹورازم سرکٹ کو دنیا کے سامنے لے جایا جائے۔ سرکٹ سیاحوں کو بھگوان بدھ کی تعلیمات کا تجربہ کرنے اور ان کی زندگی کے دوران بدھ کے نقش قدم کا پتہ لگانے میں مدد کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ یاترا کے دوران جن مقامات کا احاطہ کیا جائے گا وہ مہاتما بدھ کی پیدائش سے لے کر ان کے پرنیروان تک کی زندگی پر محیط ہے۔
سکریٹری نے یاتریوں کا خیرمقدم کیا اور حکومت ہند کی طرف سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ یاتری اس دورے سے بدھ مت کے فلسفے کی گہری سمجھ حاصل کریں گے۔
سیاح 9 فروری سے 23 مارچ 2023 تک ہندوستان اور نیپال میں بدھ مت کے مقدس مقامات کے 43 دن کے دورے پر ہوں گے۔ 'اوہ، ہم! او محبت! اوہ، زندگی!‘‘،کے نعرے کے ساتھ یاترا کا، جس کا اہتمام سنگوول سوسائٹی نے کیا ہے،مقصد بدھ مت کی بھکتی کی سرگرمیوں کی ثقافت کو ہندوستان میں یاترا کے ذریعے پھیلانا ہے جہاں بدھ کی زندگی اور نقش قدم محفوظ ہیں۔

ہندستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر مسٹر چانگ جے بوک نے کہا کہ سال 2023 دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے لیے خاص ہے کیونکہ دونوں سفارتی تعلقات کے 50 سالہ تاریخی سنگ میل کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ موقع ہندوستان کی جی20 صدارت کے ساتھ پڑ رہا ہے اور جنوبی کوریا جی20 میں ہندوستان کی کامیابی کے لئے عہد بند ہے۔ سفیر نے مزید کہا کہ بدھ مت کی تعلیمات ہندوستان کی جی20 صدارت کے نعرے 'ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل' سے ملتی جلتی ہیں۔
ہندوستان اور جنوبی کوریا کے درمیان مذہبی تعلقات پر بات کرتے ہوئے، سفیر نے کہا کہ یہ مضبوط جذبات کو جنم دیتا ہے اور دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان زبردست خیر سگالی پیدا کرتے ہیں جو دو طرفہ تعلقات کو مہمیز دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر سال ہزاروں سیاح کوریا سے ہندوستان آتے ہیں اور اس پیدل یاترا کی میزبانی جوگی آرڈر آف کورین بدھزم کر رہی ہے۔ پیدل یاترا وارانسی کے سارناتھ سے شروع ہوگی اور نیپال سے ہوتی ہوئی شراوستی پر اختتام پذیر ہوگی۔
اس تقریب کی اہمیت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے، سفیر نے کہا کہ شاندار بدھ یاترا ہمارے مشترکہ بدھ مت کے ورثے کو ایک مناسب خراج تحسین ہے۔ یہ عوام سے عوام کے رابطوں کو مزید گہرا کرنے میں بہت آگے جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمین جن میں راہب بھی شامل ہوں گے۔
1۔بدھ مت کے آٹھ بڑے مقدس مقامات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
2۔ہندوستانی بدھ مت اور ثقافت کا تجربہ کریں گے اور مذہبی رہنماؤں کی دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور۔
3۔ عالمی امن کے لیے دعائیہ اجتماع اور زندگی کے وقار کے لیے ایک برکت کی تقریب کا انعقادکریں گے۔
ہندوستان یاترا کے اہم پروگرام
|
|
Date
|
Content
|
|
|
02.09.2023
|
- Informing-the-Buddha Ceremony for the Sangwol Society India Pilgrimage (6 a.m., Jogyesa Temple)
- Departure (Incheon)→Delhi→Varanasi
|
|
|
02.11.2023
|
- Opening Ceremony for the Sangwol Society India Pilgrimage
-Venue: Deer Park (in front of Dhamekh Stupa)
|
|
|
02.21–22.2023
|
- Bodh Gaya (Mahabohi Temple): pay respects & perform daily closing ceremony
-Time: 11 a.m. on Feb. 21, 2023
- Dharma Assembly for World Peace
-Time: 8 a.m. on Feb. 22, 2023
-Venue: in front of the bodhi tree at Mahabodhi Temple
|
|
|
02.24.2023
|
- International Conference at Nalanda University (to highlight our pilgrimage routes)
-Venue: Nalanda University (10 a.m./ 4 p.m. for the pilgrimage
group)
|
|
|
02.25.2023
|
- Vulture Peak (Rajgir): pay respects & hold prayer assembly
-Venue: Gandhakuti on Vulture Peak (11 a.m.)
|
|
|
03.01.2023
|
- Buddha’s Relic Stupa Site (Vaishali) & daily closing ceremony
-Venue: Buddha’s Relic Stupa Site (11 a.m.)
|
|
|
03.03.2023
|
- Kesariya Stupa & daily closing ceremony
-Venue: Kesariya Stupa (11 a.m.)
|
|
|
03.08–09.2023
|
- Pay respects to Mahaparinirvana Temple & Ramabhar Stupa in Kushinagar & daily closing ceremony
-Time: 11 a.m. Mar. 08, 2023
|
|
|
- Prayer Assembly at Kushinagar where the Buddha entered parinirvana
-Time: 8 a.m. Mar. 9, 2023
-Venue: Plaza next to Mahaparinirvana Temple
|
|
|
03.14.2023
|
- Prayer assembly at Lumbini (Nepal) where the Buddha was born
-Venue: Plaza in front of Ashoka Pillar (11 a.m.)
-Offering robes to the Buddha
|
|
|
03.20.2023
|
- Closing Ceremony for the Sangwol Society India Pilgrimage (Jetavana Monastery, Shravasti)
-Venue: Plaza next to Gandhakuti at Jetavana Monastery
|
|
|
03.23.2023
|
Arrival (Incheon)
- Closing of the Sangwol Society India Pilgrimage (1 p.m. at Jogyesa Temple)
|
|
|
|
|
|
|
|
ش ح۔ا ک - ج
Uno-1305
(ریلیز آئی ڈی: 1896925)
وزیٹر کاؤنٹر : 96