کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے پی ایم گتی شکتی کی پیش رفت کا جائزہ لیا
Posted On:
06 FEB 2023 6:38PM by PIB Delhi
اکتوبر 2021 میں اس کے آغاز کے بعد سے، نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی)، پی ایم گتی شکتی کے ادارہ جاتی ڈھانچے کے تحت، پچھلے ایک سال میں 41 میٹنگیں منعقد کی جاچکی ہیں اور پی ایم گتی شکتی کے اصولوں کے مطابق 61 پروجیکٹ کا تجزیہ اور جانچ کی جاچکی ہے ۔ ان پروجیکٹوں کاتعلق سڑک، ریلوے، صنعتی راہداری، قدرتی گیس، بندرگاہوں اور شہری بنیادی ڈھانچے سے ہے۔
وزیر مملکت نے پی ایم گتی شکتی کے تحت ’’پورے حکومتی نقطہ نظر‘‘ کو اپنانے کی ستائش کی اور اور ملک کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور ہم آہنگ عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔
اس بارے میں جانکاری دی گئی کہ مختلف وزارتیں اب پی ایم گتی شکتی این ایم پی کو اختراعی طریقوں سے اپنا رہی ہیں اور ایم/او ریلویز اور ایم او آر ٹی ایچ اب 2000 سے زیادہ اشیا کے شیڈس تک سڑک کے رابطے کے منصوبے تیار کر رہے ہیں۔ اسی طرح کوئلہ، اسٹیل، کھاد، بندرگاہوں اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم جیسے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے سے متعلق خدمات میں 156 اہم خلاء کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ جدید ترین 5 جی نیٹ ورک کے عمل آوری کے لئے رول آؤٹ کے لیے، ٹیلی کام کا محکمہ اور ریاستی حکومتیں 5 جی سیل کی تنصیب کے لیے مناسب اسٹریٹ کی شناخت کے لیے این ایم پی کا استعمال کر رہی ہیں۔
سماجی شعبے کی منصوبہ بندی میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ 14 سماجی شعبے کی وزارتیں/محکمے اب پی ایم گتی شکتی کے تحت شامل کیے گئے ہیں جن میں پنچایتی راج کی وزارت، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، ڈاک کامحکمہ، اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ ،اعلیٰ تعلیم کا محکمہ، ثقافت کی وزارت ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت وزارت، قبائلی امور کی وزارت، نوجوانوں کے امور کا محکمہ، کھیلوں کا محکمہ، ہنر کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت اور آیوش کی وزارت شامل ہیں۔
ریاستوں کے ساتھ ان کے تجربات، بہترین طور طریقوں اور وزیر اعظم گتی شکتی کے وژن پر بات چیت کرنے کے لیے آئندہ مہینوں میں 6 زونز یعنی شمالی، وسطی، جنوب، مغرب، مشرقی اور شمال مشرق میں علاقائی ورکشاپس منعقد کرنے کا منصوبہ تیار گیا ہے۔ ان ورکشاپس میں مرکز اور ریاستی سطحوں پر بنیادی ڈھانچے اور سماجی شعبے کی وزارتوں/محکموں کے ساتھ بات چیت، لاجسٹک پالیسیوں کی تشکیل، عمل درآمد اور نگرانی، شہری ترقی کے لیے سٹی لاجسٹکس کے منصوبے، مختلف ریاستوں میں لاجسٹک ایزی (ایل ای اے ڈی ایس) جائزے، 2023، اور بات چیت شامل ہوگی۔ اوربڑے منصوبوں سے متعلق ریاستی سطح کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
*************
ش ح۔ ش م ۔ م ش
U. No.1304
(Release ID: 1896914)
Visitor Counter : 131