شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دہلی، بینگلورو، حیدرآباد، لکھنؤ، گوہاٹی، احمد آباد، مینگلورو ہوائی اڈوں کی جدید کاری کا کام انجام دیا جا رہاہے


آر سی ایس اُڑان بنیادی ڈھانچے کی اسکیم کے تحت 100  ہوائی اڈوں کو جدید طرز کا بنایا جائے گا

Posted On: 06 FEB 2023 4:50PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہوائی اڈوں کی جدید کاری  ایک  مسلسل عمل ہے اور  زمین کی دستیابی،  تجارتی امکانات، سماجی، اقتصادی تحفظات، ٹریفک کی مانگ /  اس طرح کے ہوائی اڈوں سے /ہوائی اڈوں کے لئے آپریٹ کرنے کے واسطے ایئر لائنز  کی خواہش پر انحصار کرتے ہوئے وقتا فوقتا  ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی) اور  دیگر  ایئر پورٹ  آپریٹرس کے ذریعہ ہوائی اڈوں کی جدید کاری انجام دی جاتی ہے۔ اے اے آئی اور دیگر  ایئر پورٹ آپریٹر نے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں  اور  نئے ٹرمنل کی تعمیر کے علاوہ  موجودہ ٹرمنل کی  توسیع  اور جدید کاری  کے علاوہ  رن وے کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے 2025  تک  پورے ہندوستان میں ہوائی اڈے کے سیکٹر میں  لگ بھگ 98  ہزار کروڑ روپے کے نشان زد پونجی کا اندازہ لگایا ہے۔ اس میں سے  25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی پونجی اخراجات  ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا  پورے کر رہی ہے اور باقی پرائیویٹ ایئر پورٹ آپریٹرس/  ڈیولپرس کے ذریعہ خرچ کیا جا رہا ہے۔

اگلے پانچ  سال کے دوران  نئے ہوائی اڈوں کو  جدید  طرز  کا  بنایا جائے گا، ان ہوائی اڈوں  میں مہاراشٹر میں نوی ممبئی میں گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی تعمیر شامل ہے۔ اس کے علاوہ  کرناٹک میں  وجے پورہ ہاسن اور  شیو مو گا، اتر پردیش میں نوئیڈا (جیور) اور  گجرات میں  دھولیرا اور ہراسر اور  آندھر اپردیش میں بھوگا پورم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ براؤن فیلڈ ہوائی اڈوں پر  جدید کاری کے کام میں دہلی، بینگلورو، حیدر آباد، لکھنو، گوہاٹی ، احمد آباد اور مینگلورو ہوائی اڈوں کے ترقیاتی کام بھی  شامل ہیں۔ حکومت نے  اُڑے دیش  کا عام ناگرک، بنیادی ڈھانچے کی اسکیم -  علاقائی کنکٹی وٹی اسکیم کے تحت 2024  تک  100 ہوائی اڈوں کو تیار کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ق ر

U-1302


(Release ID: 1896908) Visitor Counter : 154


Read this release in: English