وزارات ثقافت
ثقافت کی وزارت کی میوزیم کی گرانٹ اسکیم (ایم جی ایس) میوزیم اجزا کے ڈیجیٹائزیشن کے تحت میوزیم کلیکشن ڈیجیٹائزیشن کے لئے مالی مدد فراہم کرتی ہے: جناب جی کشن ریڈی
Posted On:
06 FEB 2023 7:39PM by PIB Delhi
ثقافت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک ستارہ والے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ثقافت کی وزارت میوزیم گرانٹ اسکیم (ایم جی ایس) چلاتی ہے، میوزیم کے مجموعوں کی ڈیجیٹلائزیشن اس کے اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔ اس جزو کے تحت مرکزی/ریاستی حکومتوں، سوسائٹیوں، خود مختار اداروں، مقامی اداروں، سرکاری سیکٹر کے تحت چلنے والے اداروں ،تعلیم سے متعلق انسٹی ٹیوشنز اور1860 کے سوسائٹیوں سے متعلق رجسٹریشن کے تحت رجسٹرڈ شدہ سوسائٹیوں کو میوزیم کے مجموعوں کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے۔
مدھیہ پردیش میں بھارتی حکومت کے آثار قدیمہ کی 5 میوزیم کی جگہوں کا جائز ہ لئے جانے کے بعدان دستاویزات کو ڈیجیٹل شکل دی گئی ہے اور انہیں قومی مشن برائے یادگاروں اور نوادرات کی شکل کے ذریعے انجام دیا گیا ہے:-
- سانچی، ڈسٹرکٹ-رائسن میں آثار قدیمہ کی جگہ کا میوزیم۔
- کھجوراہو، ضلع چھترپور میں آثار قدیمہ کی جگہ کا میوزیم۔
- چندیری، ضلع - اشوک نگر میں آثار قدیمہ کی جگہ کا میوزیم۔
- شیو پوری، ضلع - شیو پوری میں آثار قدیمہ کی جگہ کا میوزیم۔
- گوالیار، ضلع - گوالیار میں آثار قدیمہ کی جگہ کا میوزیم۔
اس کے علاوہ، ثقافت کی وزارت نے اپریل، 2014 سے جتن پروگرام کے ذریعے اپنےوزارت کے تحت دس (10) میوزیمس کے مجموعے کو ڈیجیٹائز کرنے کا کام شروع کیا ہے۔مجموعی طور پر، 3,06,582 تعداد میں ان سرکاری میوزیمس اور گیلریوں کے فن پاروں کو 31.01.2023 تک ڈیجیٹل بنادیا گیا ہے اوراس سلسلے میں درج ذیل ویب سائٹ پر آن لائن بآسانی رسائی حاصل کی جاسکتی ہے:
http://museumsofindia.gov.in
*************
ش ح۔ ش م ۔ م ش
U. No.1296
(Release ID: 1896887)
Visitor Counter : 117