کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی بی بی آئی کے چیئرپرسن نے 5 ویں گریجویٹ انسولوینسی پروگرام (جی آئی پی) کے مشترکہ داخلہ ٹیسٹ کے عمل کا آغاز کیا

Posted On: 06 FEB 2023 8:11PM by PIB Delhi

 

آئی بی بی آئی کے چیئرپرسن جناب روی متل نے آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب  پروین کمار کی موجودگی میں آج نئی دہلی میں مشترکہ داخلہ ٹیسٹ (سی ای ٹی) کے عمل کا آغاز کیا اور 25-2023 کے بیچ کے لئے 5 ویں گریجویٹ انسولوینسی پروگرام (جی آئی پی) میں داخلے کے لئے پراسپیکٹس بھی جاری کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O1CA.jpg

سنٹر فار انسولوینسی اینڈ بینکرپسی/ جی آئی پی، آئی آئی سی اے کے ڈاکٹر کے ایل ڈھینگرا اور  کورس ڈائریکٹر، جی آئی پی، این ایل آئی یو واقع  بھوپال کے ڈاکٹر غیور عالم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آئی آئی سی اے، مانیسر پہلا انسٹی ٹیوٹ ہے جس نے 2019 میں آئی بی بی آئی کی پہل کے طور پر جی آئی پی پروگرام شروع کیا تھا۔  این ایل آئی یو واقع  بھوپال نے 2022 میں جی آئی پی کی شروعات کی۔

 

یہ کورس صنعت کے پیشہ وروں کے لیے انسولوینسی پیشہ ور بننے کی مدت کو 10 سال سے کم کر کے  جی آئی پی طلباء کے لیے  2 سال کر دیتا ہے۔ فلیگ شپ پروگرام کو تکرار کے تمام پچھلے عمل میں زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے جس نے مختلف صنعتوں کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ہینڈ آن، عملی تربیت اور معاونت کی پیشکش کر کے جی آئی پی نے  انسولوینسی اور بینکرپسی  کے شعبے میں سرکردہ کمپنیوں میں اپنے گزشتہ 2 بیچوں کو 100 فی صد جگہیں حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس نے ہندوستان اور بیرون ملک اپنے پیشہ ورانہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے طلباء بھی فراہم کئے ہیں۔

 

آئی آئی سی اے اور این ایل آئییو نے اب مشترکہ داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے۔

 

اس سال، آئی آئی سی اے، آئی آئی سی اے، مانیسر اور این ایل آئییو، بھوپال کے جی آئی پی میں داخلے کے لیے اپنی پہلی مشترکہ جی آئی پی-سی ای ٹی کا انعقاد کرے گا۔دونوں ادارے اپنے اپنے کیمپسوں میں سوچنے والے لیڈروں اور جدت طرازوں کی اگلی نسل کو بہترین تعلیم اور ایکسپوزر فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور دنیا بھر سے انتہائی حوصلہ مند طلبہ سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے پر امید ہیں۔ خواہش مند اب داخلہ ٹیسٹ کے لیے آن لائن اندراج کر سکتے ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 27/4/2023 ہے۔ داخلہ ٹیسٹ مئی 2023 میں ہو گا۔

 

آج افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی بی بی آئی کے چیئرپرسن جناب متل نے انسولوینسی کے ماحولیاتی نظام کے موثر اور قابل اعتماد کام کے لیے ایک اہم جزو کے طور پر انسولوینسی کے پیشہ ور لوگوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ان کی مہارت اور غیر جانبداری عمل میں اعتماد پیدا کرنے اور ذمہ داران کا اعتماد بحال کرنے کے لیے اہم ہے۔

 

آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب پراوین کمار نے کہا کہ جی آئی پی ایک حقیقی کامیابی کی کہانی ہے جس نے معیاری تربیت کے اپنے عزم کے ذریعے متعدد شرکا کی زندگیوں کو بدل دیا ہے۔ اپنے شرکا کو کامیابی کے لیے درکار مہارت اور علم فراہم کر کے آئی آئی سی اے مستقبل کی تشکیل اور دنیا میں مثبت اثر ڈالنے میں مدد کر رہا ہے۔

 

داخلے کے عمل کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اور درخواست دینے کے لیے، براہ کرم اس پتے پر رجوع کریں۔

https://iica.nic.in/gip/

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1896834) Visitor Counter : 126


Read this release in: English