جل شکتی وزارت

ندیوں کو آپس میں جوڑنے کے منصوبے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان فنڈ شیئرنگ پیٹرن میں کوئی تبدیلی نہیں

Posted On: 06 FEB 2023 5:11PM by PIB Delhi

نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی (این ڈبلیو ڈی اے) نے حکومت کے نیشنل پرسپیکٹیو پلان (این پی پی) کے تحت 30 روابط (16 جزیرہ نما جزو کے تحت اور 14 ہمالیائی اجزا کے تحت) کی نشاندہی کی ہے۔ ہندوستان کے این پی پی کے تحت 30 شناخت شدہ لنک پروجیکٹس میں سے تمام 30 لنکس کی پری فزیبلٹی رپورٹس (پی ایف آر) مکمل ہو چکی ہیں اور 24 لنکس کی فزیبلٹی رپورٹس (ایف آر) اور 8 لنکس کی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس مکمل ہو چکی ہیں۔

مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں کے درمیان فنڈ شیئرنگ پیٹرن میں تبدیلی کے بارے میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اگر ندیوں کو آپس میں جوڑنے کے منصوبے کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔ پروجیکٹ کی لاگت اور فنڈنگ پیٹرن وغیرہ کے اشتراک سے متعلق مسئلہ لنک منصوبوں کے نفاذ کے وقت پیدا ہوتا ہے۔

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1276



(Release ID: 1896773) Visitor Counter : 106


Read this release in: English