وزارت خزانہ
مالی سال 23-2022 کے دوران 31 جنوری، 2023 تک 18 سے 35 سال کے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے 20906829 آئی ٹی آر فائل کیے گئے، اور ری فنڈ کا دعویٰ کرنے سے پہلے، مجموعی ٹیکسوں میں 93318 کروڑ روپے ادا کیے گئے
مالی سال 23-2022 کے دوران 31 جنوری، 2023 تک 18 سال سے کم عمر کے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے 4861 آئی ٹی آر فائل کیے گئے، اور ری فنڈ کا دعویٰ کرنے سے پہلے، مجموعی ٹیکسوں میں 6.31کروڑ روپے ادا کیے گئے
Posted On:
06 FEB 2023 6:34PM by PIB Delhi
مالی سال 23-2022 کے دوران 31 جنوری، 2023 تک 18 سے 35 سال کی عمر کے افراد کے ذریعے 20906829 انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائل کیے گئے۔ یہ بات مرکز وزیر مملکت برائے خزانہ، جناب پنکج چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔
انکم ٹیکس قانون، 1961 کے مطابق، آئی ٹی آر میں واپس کی گئی کل آمدنی کی بنیاد پر ٹیکس کا حساب لگایا اور اکٹھا کیا جاتا ہے۔ کل آمدنی میں مختلف زمروں کے تحت حاصل کی گئی آمدنی شامل ہوتی ہے جیسے کہ تنخواہ سے حاصل ہونے والی آمدنی، مکان کی جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی، کاروبار یا پیشہ کے منافع اور فائدے سے حاصل ہونے والی آمدنی، کیپٹل منافع سے حاصل ہونے والی آمدنی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی۔ مختلف ہیڈز کے تحت الگ سے ٹیکس جمع نہیں کیا جاتا ہے۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ری فنڈ کا دعویٰ کرنے سے پہلے، فائل کیے گئے آئی ٹی آر کے مطابق 93318 کروڑ روپے کا مجموعی ٹیکس ادا کیا گیا۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ 18 سال سے کم عمر کے لیے، مالی سال 23-2022 کے دوران 31 جنوری، 2023 تک افراد کے ذریعے 4861 آئی ٹی آر فائل کیے گئے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کے اس زمرہ نے ری فنڈ کا دعویٰ کرنے سے پہلے، فائل کیے گئے آئی ٹی آر کے مطابق 6.31 کروڑ روپے کا مجموعی ٹیکس ادا کیا۔ انکم ٹیکس قانون، 1961 کے مطابق، آئی ٹی آر میں واپس کی گئی کل آمدنی کی بنیاد پر ٹیکس کا حساب لگایا اور اسے جمع کیا جاتا ہے۔ کل آمدنی میں مختلف زمروں کے تحت حاصل کی گئی آمدنی شامل ہوتی ہے جیسے کہ تنخواہ سے حاصل ہونے والی آمدنی، مکان کی جائیداد سے حاصل ہونے والی آمدنی، کاروبار یا پیشہ کے منافع اور فائدے سے حاصل ہونے والی آمدنی، کیپٹل منافع سے حاصل ہونے والی آمدنی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی۔ مختلف ہیڈز کے تحت الگ سے ٹیکس جمع نہیں کیا جاتا ہے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 1281
(Release ID: 1896767)
Visitor Counter : 110