شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے سی آئی ایس ایف کو 66 ہوائی اڈوں پر تعینات کیا گیا ہے


ہوائی اڈوں پر سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے

Posted On: 06 FEB 2023 4:52PM by PIB Delhi

سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے فی الحال، 66 ہوائی اڈوں پر سی آئی ایس ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔ باقی ہوائی اڈوں پر، ریاستی پولیس کی طرف سے سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ بیورو آف سول ایوی ایشن سیکورٹی (بی سی اے ایس)، ہندوستان میں سول ایوی ایشن سیکورٹی ریگولیٹر، مرکزی سیکورٹی ایجنسیوں کے ذریعہ کیے گئے خطرے کے تخمینے کا جائزہ لینے کے بعد، تمام ہندوستانی ہوائی اڈوں پر شہری ہوا بازی کی سرگرمیوں/کارروائیوں کو غیر قانونی مداخلت سے محفوظ  رکھنے کی خاطر سیکورٹی کنٹرول کے مؤثر نفاذ کے لیے ایوی ایشن سیکورٹی سرکلر/ آرڈر جاری کرتا ہے۔

سی آئی ایس ایف مختلف فورم پر وقتاً فوقتاً متعلقہ حکام کو ایوی ایشن سیکورٹی کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔ سیکورٹی کا تقاضا فطرتاً متحرک ہے۔ ہوائی اڈوں پر حفاظتی نظام کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور بی سی اے ایس کی طرف سے متعلقہ ایجنسیوں اور اسٹیک ہولڈرز بشمول سی آئی ایس ایف اور ہوائی اڈے کے آپریٹرز کے ساتھ مشاورت کے ساتھ ضرورت کے مطابق اسے اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔

ہوائی اڈوں پر سیکورٹی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے تعینات اور تعیناتی کے لیے تجویز کردہ کچھ ٹیکنالوجیز درج ذیل ہیں:

  1. کمپیوٹر ٹوموگرافی ایکسپلوسیو ڈٹیکشن سسٹمز (سی ٹی-ای ڈی ایس) مشینیں۔
  2. ڈوئل جنریٹر ایکس – بی آئی ایس مشینیں۔
  3. آٹومیٹڈ ٹرے ریٹریول سسٹم (اے ٹی آر ایس) - چنئی، ممبئی، حیدرآباد، دہلی میں نصب اور دہلی اور چند مزید ہوائی اڈوں پر زیر آزمائش۔
  4. پیری میٹر انٹروژن ڈٹیکشن سسٹم (پی آڈی ڈی ایس) کے لیے کم از کم تکنیکی تفصیلات کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسے دہلی، حیدرآباد اور بنگلور ہوائی اڈوں پر نصب کیا گیا ہے۔
  5. تمام ہوائی اڈوں پر مکمل باڈی اسکینرز کو ترجیحی بنیادوں پر تمام انتہائی حساس اور حساس ہوائی اڈوں کے ساتھ مرحلہ وار پلان کیا گیا ہے۔
  6. ہندوستانی ہوائی اڈوں پر ریڈیولاجیکل ڈٹیکشن آلات (آر ڈی ای) کی منصوبہ بندی مرحلہ وار ہے۔
  7. بائیو میٹرک سنٹرلائزڈ ایکسیس کنٹرول سسٹم 48 ہوائی اڈوں پر شروع کیا گیا ہے۔
  8. مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہوائی اڈوں پر اسکریننگ مشینوں کی تعداد میں اضافہ۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 1280

 


(Release ID: 1896754) Visitor Counter : 130


Read this release in: English