کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے 2023-24 میں 1017 ملین ٹن پیداوار کا ہدف رکھا ہے
Posted On:
06 FEB 2023 4:39PM by PIB Delhi
مالی سال 2023-24 کے لیے کل ہند کوئلے کی پیداوار کا ہدف 1017 ملین ٹن (MT) مقرر کیا گیا ہے۔ مائننگ ڈیولپرز کم آپریٹرز (MDOs) کو شامل کرکے کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:-
(i) کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے ایم ڈی او موڈ کے ذریعے عمل آوری کے لیے 168.58 ملین ٹن سالانہ کی کل پروجیکٹ ریٹیڈ صلاحیت کے ساتھ 15 منصوبوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان 15 منصوبوں میں سے، 126.74 میٹرک ٹن سالانہ کی کل گنجائش والے نو منصوبوں کو لیٹر آف ایوارڈ (LoA) پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔
(ii) این ایل سی انڈیا لمیٹڈ (این ایل سی آئی ایل) 29 ملین ٹن سالانہ کے ساتھ دو ایم ڈی او منصوبوں کو نافذ کر رہا ہے۔
کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1275
(Release ID: 1896747)
Visitor Counter : 108