وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ماہی پروری محکمے کی جانب سے نافذ کی گئی "پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا" فلیگ شپ اسکیم کے مقاصد


پی ایم ایم ایس وائی مچھلی کی پیداوار، پیداواریت، معیار، ٹیکنالوجی، کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے اور بندوبست میں اہم خامیوں و دور کرنے کا ارادہ رکھتا ہے

Posted On: 03 FEB 2023 8:23PM by PIB Delhi

ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا کہ ماہی پروری کے محکمے، ماہی پروری، حیوانات اور دودھ کی پیداوار کی وزارت نے21-2020 کے ایک اہم اسکیم "پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (پی ایم ایم ایس وائی) شروع کی ہے جس میں تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانچ سال کی مدت کے دوران نفاذ کے لیے ماہی پروری کے شعبے میں 20050 کروڑ روپے کی اب تک کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔ پی ایم ایم ایس وائی مچھلی کی پیداوار، پیداواریت، معیار، ٹیکنالوجی، کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے اور بندوبست میں اہم خامیوں و دور کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ماہی پروری کے شعبے کو عالمی سطح پر اور زیادہ مقابلہ جاتی بنانے کی غرض سے پی ایم ایم ایس وائی کی مچھلی کی معیاری پیداوار ،مچھلی کی نسلوں میں تنوع، برآمدات پر مبنی مچھلی کی نسلوں کا فروغ، برانڈنگ، معیارات اورسرٹیفکیشن کے علاوہ تربیت اور صلاحیت سازی،کٹائی کے بعد بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کے ساتھ بلارکاوٹ کولڈ چین پر زور اور ماہی پروری کی جدید ہاربر کا فروغ اور مچھلی کے سیکٹر کا فروغ میں تعاون دینا ہے۔ اس کے علاوہ 19-2018 کے دوران حکومت ہند ماہی پروری کے محکمے میں 7522.48 کروڑروپے کے فنڈ سے ماہی پروری اور ایکوا کلچر ،بنیادی ڈھانچے کے فنڈتیار کیا ہے تاکہ ریاستوں، مرکز کے زیراتنظام علاقوں اور پرائیویٹ سیکٹرکو مالیہ فراہم کیا جاسکے۔

*************

( ش ح ۔ ش م۔ج ا(

U. No. 1261


(Release ID: 1896586)
Read this release in: English