زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نئے زرعی انفرااسٹرکچر اور میکانائزیشن
Posted On:
03 FEB 2023 7:29PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ 8 جولائی 2020 میں ایگریکلچر انفرااسٹرکچر فنڈ (اے آئی ایف) اسکیم کے آغاز سے لے کر، شمال مشرقی خطے میں اسکیم کے تحت منظور شدہ 144 انفرااسٹرکچر یونٹس بنانے کے لیے بینکوں اور دیگر قرض دینے والے اداروں کے ذریعے 152 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ اس میں 78 پرائمری پروسیسنگ سینٹرز، 26 گودام، 5 کولڈ اسٹورز اور کولڈ چینز، 2 چھنٹائی اور گریڈنگ یونٹس اور 33 دیگر متفرق بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شامل ہیں۔
ہندوستانی زراعت کو میکانائزیشن کو اپنانے اور جدید بنانے میں کسانوں کی مدد کرنے کے لیے، ایگریکلچر انفرااسٹرکچر فنڈ اسکیم اے آئی ایف قرضوں پر 3فیصد سود کی رعایت اور فارم/ہارویسٹ آٹومیشن،کسٹم ہائرنگ سینٹرز کا قیام، ڈرونز کی خریداری، فیلڈ میں خصوصی سینسر لگانا، زراعت میں بلاک چین اور اے آئی وغیرہ کے لیے قرض دہندگان کی طرف سے ضمانت سے مبرا اے آئی ایف قرضوں پر گارنٹی فیس کی ادائیگی کے ذریعے مراعات فراہم کرتی ہے۔ ریموٹ سینسنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کا تعارف جیسے خودکار موسمی اسٹیشن، جی آئی ایس ایپلی کیشنز کے ذریعے فارم ایڈوائزری خدمات،اسمارٹ اور درست زراعت کے لیے انفرااسٹرکچر کے زمرے میں اس طرح کے دیگر اقدامات کو تشکیل دیتے ہیں۔ اے آئی ایف کا مقصد سپلائی چین خدمات کو بھی بہتر بنانا ہے جس میں ای-مارکیٹنگ پلیٹ فارمز کی تخلیق شامل ہے۔
فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو تقویت دینے کے لیے، اے آئی ایف اسکیم کے تحت پرائمری پروسیسنگ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور اس اسکیم کو دیگر سرکاری اسکیموں کے ساتھ ہم آہنگ کرکے استفادہ کنندگان کو متعدد اسکیم کے فوائد کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ دیگر اقدامات میں اسٹوریج اور پرائمری پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی تخلیق اور جدید کاری اور کولڈ چین کو بہتر بنانا شامل ہیں جن میں ریفر وان اور انسولیٹڈ گاڑیاں، پکنے والے چیمبر اور ترتیب دینے اور درجہ بندی کرنے والے یونٹ شامل ہیں۔
باغبانی کی مربوط ترقی کا مشن (ایم آئی ڈی ایچ) ، تباہ ہونے والی باغبانی فصلوں کے لیے پوسٹ ہارویسٹ مینجمنٹ (پی ایچ ایم) کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرتا ہے جس میں پیک ہاؤس کا قیام، انٹیگریٹڈ پیک ہاؤس، پری کولنگ، اسٹیجنگ کولڈ روم، کولڈ اسٹوریج، کنٹرولڈ ماحول، (سی اے ) اسٹوریج، ریفر ٹرانسپورٹ، پکنے والے چیمبروں کا قیام اور انٹیگریٹڈ کولڈ چین سپلائی سسٹم وغیرہ شامل ہیں۔یہ اسکیم صرف شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں میں فوڈ پروسیسنگ یونٹس کے قیام کے لیے بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ فوڈ پروسیسنگ یونٹس کے لیے کریڈٹ لنکڈ بیک اینڈڈ امداد اہل پروجیکٹ لاگت کا@ 50فیصد، شمال مشرقی اور ہمالیائی ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ پروجیکٹ لاگت 800.00 لاکھ روپے فی یونٹ دستیاب ہے۔
انٹگریٹیڈ اسکیم فار ایگری کلچرل مارکیٹنگ (آئی ایس اے ایم) کی ذیلی اسکیمایگری کلچرل مارکیٹنگ انفرا اسٹرکچر(اے ایم آئی) کے تحت آغاز سے لے کر اب تک یعنی 01.04.2001 سے لے کر 31.12.2022 تک، مجموعی طور پر 42164 اسٹوریج انفرااسٹرکچر پروجیکٹس (گودام ) جن کی گنجائش 740.43 لاکھ ملین ٹن ہے، کی ملک میں مدد کی گئی ہے۔
زرعی ٹیکنالوجی مینجمنٹ ایجنسی (اے ٹی ایم اے) اسکیم کسانوں کو تعلیم دینے کے لیے 28 ریاستوں اور 5 UTs کے 704 اضلاع میں لاگو کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاستی حکومت کو گرانٹ ان ایڈ جاری کی جاتی ہے جس کا مقصد زراعت اور اس سے منسلک شعبے کے مختلف موضوعاتی شعبوں میں جدید ترین زرعی ٹیکنالوجیز اور اچھے زرعی طریقوں کو دستیاب کرنے کے لیے ریاستی حکومتوں کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے (بشمول پیداوار کو بڑھانا اور کسانوں کو تعلیم دینا) اور کسانوں کو مختلف توسیعی سرگرمیوں کے ذریعے کسانوں کی تربیت، مظاہرہ، نمائش کا دورہ، کسان میلہ، کسانوں کے گروپ کو متحرک کرنا اور فارم اسکولوں کا اہتمام کرنا وغیرہ ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے ذیلی مشن آن ایگریکلچرل میکانائزیشن (ایس ایم اے ایم) اسکیم کے تحت، 1990 میں بسوناتھ چاریالی میں ایک فارم مشینری ٹریننگ اور ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ کسانوں، تکنیکی ماہرین، انجینئروں، دیہی نوجوانوں اور خواتین کو ٹریکٹرز اور زرعی مشینوں کے شعبے میں تربیت فراہم کر رہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کسانوں کو ٹریننگ میں شرکت کے لیے ان کی رہائش گاہ سے آنے اور جانے کےخرچ کے ساتھ روزانہ @200 روپے وظیفہ دیتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ دیہات میں بھی فیلڈ کے مظاہروں اور تربیت کا اہتمام کرتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت تربیتی ادارے میدان میں جدید مشینوں اور باغ کے لیے موزوں آلات اور آلات کے مظاہرے کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ادارے بی آئی ایس کوڈ کے مطابق مشینوں کی جانچ کرتے ہیں تاکہ کسانوں کو معیاری مشینوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) کے تحت فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کی تخلیق/توسیع (سی ای ایف پی پی سی) اسکیم کے تحت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی طرف سے کل 489 فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو منظوری دی گئی ہے جس کی کل پروجیکٹ لاگت 7907.26 کروڑ روپے بشمول شمال مشرقی خطے میں 1890.30 کروڑروپے کی یکمشت امداد ہے۔
********
ش ح ۔ ا ک ۔ع ر
U. No.1255
(Release ID: 1896577)
Visitor Counter : 148