ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلویز   نے، مویشیوں کو ریل گاڑیوں  سے کچل دینے کے واقعات کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات  کئے

Posted On: 03 FEB 2023 6:49PM by PIB Delhi

 

2019سے اب تک ریل  گاڑیوں   سے  مویشیوں کے کچلے جانے   کے واقعات  کی تعداد :

مالی سال

بھارتی ریلویز پر مویشیوں کے حادثات  کی تعداد

مویشیوں کے حادثات کی وجہ سے جو ریل گاڑیاں  اپنے مقررہ  وقت  پر نہ  ا پہنچ سکیں ان کی تعداد

2019-2020

27057

37067

2020-2021

19960

23164

2021-2022

28727

36060

2022-2023

(Up to 23.01.2023)

26180

35734

 

 

 

Year

Number of cases registered

Number of persons arrested

Under section

147

Under section

154

Under section

147

Under section

154

2019

35

16

35

16

2020

196

30

191

14

2021

225

108

217

55

2022

356

72

348

58

 

 بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے سبھی ریل انجنوں کو ، جانوروں سے ٹکرانے  سے بچانے کے لئے  ، ان میں  کیٹل گارڈ  فراہم کئے گئے ہیں لہٰذا  مالی نقصا ن میں کمی آئی ہے۔اب اس  طرح کے حادثات  سے ہونے والے نقصان   / مرمت  پر آنے والے خرچ میں  کمی آئی ہے اور اب یہ برائے نام رہ گیا ہے۔

ریل  پٹریوں  پر حادثا ت کے سبب مویشیوں کی  اموات   کی تعداد  میں کمی لانے کے لئے  زونل ریلویز نے  بہت سے احتیاطی اقدام کئے ہیں، جن میں  سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں:

1-ریل پٹریوں  پر سے ،  کوڑے کچرے کی صفائی  اور  خودرو پودوں کو  ہٹایا جانا۔

2-جن ریل پٹریوں  پر  مویشیوں کے حادثات ہوسکتے ہیں  ، ان  پر با ر بار  ریل سیٹی بجانے   کے بارے میں   ریل گاڑی کے عملے  کو حساس  بنایا جانا۔

3- جن ریل پٹریوں  پرسے مویشی گزرتے ہیں   اور   بڑے  قصبوں  کے راستوں  پر نشان زد جگہوں پر  باڑھ  لگایا جانا۔

4- ریل پٹری  پر مویشی نہ آئیں ، اس کے لئے  گاؤوں  میں  حفاظت سے متعلق سمینار اور پروپیگنڈوں کے ذریعہ  گاؤں والوں  کو ضروری اقدام کرنے  کا مشورہ دیا جانا۔

5- ریل پٹریوں  کے قریب مویشی  ،  غیر ضروری  طورپر جمع نہ ہوں ،اس کے لئے ریل پٹریوں کے آس پاس   کھانے  پینے  کی ضائع  اشیاء   پھینکنے کی روک تھام ۔

ریلوے  قانون  1989  کی دفعہ  154  اور  147 کے تحت ، ان لوگوں  کے خلاف  درج کئے گئے  کیسوں کی تعداد   ،جن کے مویشی  ریلوے کی زمین کے   آس  پاس   پائے گئے  اور اس سلسلے میں  2019سے اب تک گرفتار کئے گئے لوگوں کی تعداد  مندرجہ ذیل ہے:

سال

درج کئے گئے کیسوں کی تعداد

گرفتار کئے گئے افراد کی تعداد

دفعہ 147 کے تحت

دفعہ 154 کے تحت

دفعہ 147 کے تحت

دفعہ 154 کے تحت

2019

35

16

35

16

2020

196

30

191

14

2021

225

108

217

55

2022

356

72

348

58

 

یہ جانکاری ریلویز  ،مواصلات اور الیکٹرانک واطلاعاتی ٹکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کےتحریری جواب میں فراہم کی ۔ 

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-1248

 


(Release ID: 1896560)
Read this release in: English