بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جی20 ملکوں نے توانائی کی کفایت اور یقینی فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں سے اتفاق کیا


 ترجیحی میدانوں کے بارے میں مذاکرات پر کل دوبارہ بات چیت ہوگی۔توانائی کی ترسیل سے متعلق ورکنگ گروپ کی میٹنگ ،بنگلورو میں شروع

Posted On: 05 FEB 2023 8:26PM by PIB Delhi

جی -20 رکن ملکوں  نے جو بنگلورو میں ،توانائی کی ترسیل سے متعلق ورکنگ گروپ کی پہلی میٹنگ میں شرکت کررہے ہیں، توانائی کی یقینی فراہمی اور توانائی کے نئے وسائل  کی متنوع  سپلائی چین کا مقصد حاصل کرنے کے لئے ترجیحی میدانوں میں اجتماعی کوششوں سے اتفاق کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/PIB%20Bangalore/Photos%20Pm/New/1%20-%20Copy%204.PNG

آج پہلے دن ای ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ کے مذاکرات   کے بارے میں  میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے  بجلی کی وزارت  کے سکریٹری جناب آلوک کمار نے کہا کہ توانائی کی ترسیل پر  تکنیکی اجلاس منعقد کئے گئے ، جن میں ٹکنالوجی    میں خلاء ، توانائی کی ترسیل کے لئے کم سود والے قرضے  ،  توانائی کی یقینی فراہمی اور متنوع سپلائی چین ،  توانائی کی کفایت   ،صنعتوں سے کم کاربن والی ترسیلات  اور ذمہ دارانہ کھپت نیز مستقبل کے لئے ایندھن (تھری ایف ) کے موضوعات  پر بات چیت کی گئی ۔ان موضوعات پر سبھی رکن ممالک نے  کافی  زیادہ  دلچسپی لی ۔ انہوں نے کہا کہ  اجلاس میں  جو تجاویز اور سفارشات کی گئیں ، ان سے  ورکنگ گروپ کی آئندہ میٹنگوں  کی بنیاد  پڑے گی اور حکومت  ان پرکام کرے گی۔ مجموعی  طورپر ورکنگ گروپ کی چار میٹنگوں   کی منصوبہ سازی کی گئی۔

سب کے لئے صاف ستھری توانائی  کی فراہمی اورمنصفانہ کم خرچ نیز سب کی شمولیت والی  توانائی ترسیل   کے نقش راہ  جیسے   ترجیحی میدانوں  پر کل پھر مذاکرات ہوں گے۔

یہ تین روزہ تقریب  بجلی  اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر آر کے سنگھ   پارلیمانی امور ،کوئلے اور کانکنی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے خصوصی خطبہ پیش کیا۔

میٹنگ میں جی 20 ملکوں سمیت   150سے زیادہ  شرکاء اور خصوصی  طور  پر 9 مدعوئین  عالمی بینک،  ایشیائی ترقیاتی بینک ، اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام یو این ای ٹی اور دیگر  کئی  بین الاقوامی تنظیمیں  شرکت کررہی ہیں۔

*************

ش ح۔اس ۔ رم

U-1238


(Release ID: 1896528) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi