بجلی کی وزارت
گرام اُجولا اسکیم کے تحت ایک کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے
Posted On:
03 FEB 2023 5:42PM by PIB Delhi
بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ گرام اُجولا اسکیم ،کنورجینس انرجی سروسز لمیٹڈ (سی ای ایس ایل) کے ذریعے نافذ کی گئی ہے۔ گرام اُجولا اسکیم کے تحت بہار، اترپردیش، آندھرا پردیش، کرناٹک اور تلنگانہ میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ایک کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے گئے ہیں۔ گرام اجولا پائلٹ پروجیکٹ کے تحت تقسیم کاری کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور فی الحال تقسیم کی اب کوئی سرگرمی جاری نہیں ہے۔
ایل ای ڈی بلبوں کے استعمال کے لئےسی ای ایس ایل/ مجاز ایجنسیوں کے ذریعےمستفدین کے درمیان بیداری پید اکرنے کے لئے مختلف سرگرمیاں ، جیسے مقامی اورقومی میڈیا کی رسائی، ریڈیو/ ٹی وی کے ذریعے معلومات کی نشریات اور میڈیا کے دیگر ذرائع جیسے بینر، پوسٹر، کتابچے وغیرہ،انجام دی جارہی ہیں۔
******
ش ح۔ ن ر
U NO: 1199
(Release ID: 1896236)