وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

اے ایچ ڈی محکمے نے دودھ دینے والے دیسی مویشیو کی نسلوں کے فروغ اور ان کے تحفظ  اور گایوں کی  تعداد کے جینیاتی اپ گریڈیشن کے لئے راشٹریہ گوکل مشن نافذ کیا

Posted On: 03 FEB 2023 8:24PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پروشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ  مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے نے  راشٹریہ گوکل مشن کو نافذ کیا ہے تاکہ دسمبر 2014 سے دو دھ دینے والے مویشیوں کی دیسی  نسلوں کو فروغ اور ان کا تحفظ کیا جاسکے نیز  گایوں کی آبادی کا جینیاتی اپ گریڈیشن کی جاسکے۔ یہ اسکیم دودھ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے اور ملک کے دیہی کسانوں کے لئے ڈیری کے کاروبار کو زیادہ منافع بخش بنانے کے لئے دودھ کی پیداوار  اور دودھ دینے والے مویشیوں کی پیداوار میں اضافے کےلئے اہم ہے۔ یہ اسکیم 2400 کروڑ روپے  کی مختص رقم کے ساتھ  22-2021 سے 26-2025 تک محکمے  کی نظر ثانی شدہ  از سر نو تشکیل شدہ اسکیموں کے تحت جاری ہے۔

******

ش ح۔ ن ر

U NO: 1198


(Release ID: 1896235) Visitor Counter : 131


Read this release in: English