جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

قومی پورٹل برائے روف ٹاپ سولر ، رہائشی صارفین کو روف ٹاپ سولر پروگرام فیس- II کے تحت چھت پر سولر لگانے  کے لیے درخواست دینے اور تنصیب کرنےمیں آسانی فراہم کرتا ہے


قومی پورٹل ملک بھر میں رہائشی صارفین کے لیے دستیاب ہے

Posted On: 03 FEB 2023 5:36PM by PIB Delhi

مورخہ 30 جولائی 2022 کو قومی پورٹل برائے روف ٹاپ سولر (www.solarrooftop.gov.in) کے آغاز کے ساتھ ہی، رہائشی صارفین کے لیے ، روف ٹاپ سولر پروگرام فیس- II کے تحت درخواست دینا اور چھت پر سولر کی تنصیب کرنا سہل اور آسان ہوگیا ہے۔ گجرات کے بسنت کانتھا؛ بہار کے ارریہ اور جموں وکشمیر سمیت ملک کے کسی بھی حصے سے رہائشی صارفین اس قومی پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔ صارفین کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ مقامی ترسیلی کمپنی کے ساتھ اندراج شدہ کسی بھی وینڈر، معیار کارکردگی کے سولر ماڈیولز، سولر انورٹر اور پلانٹس اور آلات کے  دیگر توازن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ روف ٹاپ سولر کی قیمت کا فیصلہ، وینڈر اور صارف باہمی طور پر کرتے ہیں۔ ڈسکام کا کردار، تکنیکی فزیبلیٹی منظوری جاری کرنے، نیٹ میٹر کی تنصیب اور نظام کے معائنے تک محدود ہے۔نظام کی تنصیب اور معائنے کے بعد، سبسڈی براہ راست صارف کے بینک کھاتے میں منتقل کی جاتی ہے۔ صارفین کے بینک کھاتے میں سبسڈی جاری کرنے کے لیے درخواست کے اندراج کے پورے عمل کو پورٹل پر آن لائن ٹریک کیا جاسکتاہے۔

یہ معلومات بجلی، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.1192

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1896227) Visitor Counter : 109


Read this release in: English