وزارت آیوش

روایتی ادویات کے معیارات

Posted On: 03 FEB 2023 5:16PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت ایک جڑی بوٹی، ایک معیار کے فروغ اور سہولت کے لئے آیورویدک فارماکوپیا آف انڈیا (اے پی آئی)، سدھا فارماکوپیا آف انڈیا (ایس پی آئی)، یونانی فارماکوپیا آف انڈیا (یو پی آئی)، ہومیو پیتھک فارماکوپیا آف انڈیا (ایچ پی آئی) اور انڈین فارماکوپیا ( آئی پی) کے ذریعہ شائع/ شائع ہونے والے تمام مونوگرافس کو ہم آہنگ کرنے کا کام کر رہی ہے۔  اس سلسلے میں، آیوش کی وزارت کے تحت فارماکوپیا کمیشن برائے انڈین میڈیسن اینڈ ہومیوپیتھی (پی سی آئی ایم اینڈ ایچ ) اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی ) نے 30 اگست 2022 کو ‘‘ایک جڑی بوٹی ایک معیار  کے فروغ اور سہولت کے لیے’’ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

وہ معیارات اور تجزیاتی طریقے جو آیورویدک فارماکوپیا آف انڈیا (اے پی آئی )، سدھا فارماکوپیا آف انڈیا (ایس پی آئی )، یونانی فارماکوپیا آف انڈیا (یو پی آئی ) اور ہومیو پیتھک فارماکوپیا آف انڈیا (ایچ پی آئی ) میں تجویز کیے گئے ہیں وہ لازمی ریگولیٹری معیارات ہیں اور ان کی نشاندہی عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او )/دیگر بڑے قومی (انڈین فارماکوپیا) اور دنیا بھر میں مروجہ بین الاقوامی فارماکوپیا کی سفارشات کے مطابق کرنے کے لئے کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ، انڈین فارماکوپیا (آئی پی) کے پاس ڈی این اے اور ہائی پرفارمنس تھن لیئر کرومیٹوگرافی (ایچ پی ٹی ایل سی) فنگر پرنٹنگ پروفائل کی شناخت کے لیے اور ہائی پرفارمنس مائع کرومیٹوگرافی (ایچ پی ایل سی ) پرکھ کی تکنیکوں کے لیے فائٹو فارماسیوٹیکلز کو فروغ دینے کے لیے ہربل ڈرگ مونوگرافس ہیں جن میں اے پی آئی کے تازہ ترین حجم بھی شامل کئے گئے ہیں۔

یہ معلومات  آیوش کے وزیر جناب  سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح ۔ا م۔

U:1188



(Release ID: 1896214) Visitor Counter : 107


Read this release in: English