جل شکتی وزارت

صاف گنگا کے لیے قومی مشن

Posted On: 02 FEB 2023 4:57PM by PIB Delhi

نمامی گنگا پروگرام کے تحت، دریا کی بحالی کے لیے گندے پانی کی صفائی، ٹھوس فضلہ کا انتظام، دریا کے محاذ کا انتظام (گھاٹ اور شمشان کی ترقی)، ای فلو، جنگلات، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور عوامی شراکت وغیرہ جیسے  اقدامات  کا ایک جامع سیٹ تیار کیا گیا ہے۔ اب تک کل 409 پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں جن کی تخمینہ جاتی لاگت 32,912.40 کروڑ روپے ہے۔جس میں سے 232 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور آپریشنل ہو چکے ہیں۔ زیادہ تر منصوبے سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کی تخلیق سے متعلق ہیں کیونکہ غیر علاج شدہ گھریلو/صنعتی گندا پانی دریا میں آلودگی کی بنیادی وجہ ہے۔ سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کے 177 منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کی لاگت 26,673.06 کروڑ روپے ہے ۔ جن کا مقصدسیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی ) کی گنجائش کی 5,269.87 ملین لیٹر فی دن (ایم ایل ڈی) کی تخلیق اور بحالی اور تقریباً 5,213.49 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک بچھانا ہے ۔ ان میں سیوریج کے 99 منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جس کے نتیجے میں ایس ٹی پی صلاحیت کی 2043.05 ایم ایل ڈی تخلیق اور بحالی ہوئی ہے ،اور 4260.95 کلومیٹر سیوریج نیٹ ورک بچھایا گیا ہے۔  سیوریج ٹریٹمنٹ انفراسٹرکچر کے مسلسل آپریشن کو برقرار رکھنے کے لیے، ہائبرڈ اینوٹی پر مبنی پی پی پی موڈ بھی اپنایا گیا ہے۔ اقوام متحدہ (یو این) نے قدرتی دنیا کے احیاء  کے لیے ہندوستان کے مقدس دریائے گنگا کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے نمامی گنگا کے اقدام کو سرفہرست 10 عالمی  اہم بحالی کے پروگراموں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ یہ ایوارڈ  این ایم سی جی کی طرف سے 14 دسمبر 2022 کو عالمی یوم بحالی کے موقع پر مونٹریال، کینیڈا میں 15ویں کانفرنس آف پارٹیز (سی او پی 15) کے کنونشن آن بائیو ڈائیورسٹی (سی بی ڈی ) میں ایک تقریب میں حاصل کیا گیا۔

نمامی گنگے پروگرام کے تحت گاد کے انتظام سے متعلق کوئی پروجیکٹ نہیں لیا گیا ہے۔ تاہم آئی آئی ٹی روڑکی کے ذریعہ ’’زمین کے کٹاؤ کے خطرناک علاقوں کی شناخت اور کیچمنٹ ایریا ٹریٹمنٹ پلان کی تیاری‘‘ پر ایک مطالعہ کیا گیا ہے۔

نمامی گنگا پروگرام کا آغاز جون 2014 میں 31 مارچ 2021 تک کی مدت کے لیے کیا گیا تھا تاکہ دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کا احیاء  کیا جا سکے۔ اس پروگرام کو بعد میں 31 مارچ 2026 تک بڑھا دیا گیا۔ مالی سال 2014-15 سے لے کر 31 دسمبر 2022 تک قومی مشن برائے صاف گنگا (این ایم سی جی ) کو کل 13,709.72 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جن میں سے  این ایم سی جی  کے ذریعے ریاستی حکومتوں، ریاستی مشنز برائے کلین گنگا اور دیگر ایجنسیوں کو گنگا کی  احیاء  سے متعلق پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے 13,245.68 کروڑ روپے جاری/ تقسیم کیے گئے ہیں۔ این ایم سی جی  کی طرف سے منصوبوں کے نفاذ کے لیے مختلف ایجنسیوں کو جاری کی گئی رقم، 15-2014  سے 31 اکتوبر 2022 تک  منصوبوں کے بنیادی مقصد کے ساتھ ریاست اور ایجنسی کے لحاظ سے مرتب کی گئی ضمیمہ کے طور پر منسلک ہے۔

سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) کی طرف سے 2022 (جنوری تا اکتوبر)  میں گنگا کی 5 اہم ریاستوں میں پانی کے معیار کے جائزے کی بنیاد پر مشاہدہ کیا گیا پانی کا معیار بتاتا ہے کہ تحلیل شدہ آکسیجن کی اوسط قدر جو دریا کی صحت کا اشارہ ہے نوٹیفائیڈ  بنیادی غسل کے پانی کے معیار کی قابل قبول حدود کے اندر ہے اور دریائے گنگا کے تقریباً پورے حصے کے لیے دریا کے ماحولیاتی نظام کو سپورٹ کرنے کے لیے تسلی بخش ہے۔

مزید، کثیر شعبہ جاتی اقدامات  کے نتیجے میں، پانی کے معیار کے پیرامیٹرز کے درمیانی اعداد و شمار کے موازنہ کے مطابق، تحلیل شدہ آکسیجن (ڈی او ) اور بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی )، سال 2014 اور 2022 (جنوری سے اکتوبر) کے فیکل کالیفارمز (ایف سی ); ڈی او (میڈین) میں بالترتیب 33 مقامات پر، بی او ڈی (میڈین)  40 مقامات پر اور ایف سی (میڈین) میں   28 مقامات پر بہتری آئی ہے۔

جیسا کہ وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ڈبلیو آئی آئی ) کی طرف سے مطلع کیا گیا ہے، گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں ڈولفن کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے جو کہ ڈولفن کے دیکھنے اور دیگر حیاتیاتی تنوع کی بڑھتی ہوئی تعداد اور رینج کے ثبوت کے طور پر ہے، جو کہ دریا کے پانی کے معیار میں بہتری کا بھی اشارہ ہے۔

یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

ضمیمہ

’’صاف گنگا کے لیے قومی مشن‘‘ کے بارے میں ۔

 

 

 

 

 

صاف گنگا کے لئے قومی مشن

 

 

 

 

 

 

2014-15 سے 23-2022 کے دوران ایجنسی کے حساب سے اور بیسن کے لحاظ سے اخراجات کی تفصیلات (کروڑ میں روپے)

 

 

 

 

 

 

ریاست

استفادہ کرنے والی ایجنسی

مقصد/ہدف

کل

 

 

اتراکھنڈ

ریاستی مشن برائے صاف گنگا (ایس ایم سی جی )

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس، ادارہ جاتی ترقی، مواصلات اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں

801.98

 

ڈبلیو اے پی سی او ایس لمیٹڈ

گھاٹ اور کریمیٹوریہ پروجیکٹس

86.45

 

ریاستی محکمہ جنگلات

شجرکاری

110.20

 

ہائبرڈ اینوئٹی موڈ (ایچ اے ایم ) پروجیکٹس

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس

86.82

 

ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ

لیبارٹریوں کو مضبوط بنانا

1.20

 

صفائی مشن

دیہی صفائی اسکیم

30.69

 

ذیلی۔ کل

 

1,117.34

 

 

 

 

-

 

اترپردیش

ریاستی مشن برائے صاف گنگا (ایس ایم سی جی )

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس، ادارہ جاتی ترقی، مواصلات اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں

2,428.23

 

ریاستی حکومت-سیوریج انفراسٹرکچر

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹ

70.00

 

انجینئرز انڈیا لمیٹڈ

گھاٹ اور کریمیٹوریہ پروجیکٹس

302.50

 

ریاستی محکمہ جنگلات

شجرکاری

113.62

 

دیگر-جاجمؤ ٹینری ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ ایسوسی ایشن (جے ٹی ای ٹی اے )

صنعتی آلودگی میں کمی

178.77

 

ہائبرڈ اینوئٹی موڈ (ایچ اے ایم ) پروجیکٹس

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس

813.61

 

ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ

لیبارٹریوں کو مضبوط بنانا

14.81

 

صفائی مشن

دیہی صفائی اسکیم

408.35

 

ذیلی۔ کل

 

4,329.89

 

 

 

 

-

 

بہار

ریاستی مشن برائے صاف گنگا (ایس ایم سی جی )

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس، ادارہ جاتی ترقی، مواصلات اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں

3,028.60

 

این بی سی سی (انڈیا) لمیٹڈ

گھاٹ اور کریمیٹوریہ پروجیکٹس

73.55

 

ریاستی محکمہ جنگلات

شجرکاری

76.48

 

ہائبرڈ اینوئٹی موڈ (ایچ اے ایم ) پروجیکٹس

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس

88.73

 

ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ

لیبارٹریوں کو مضبوط بنانا

2.31

 

صفائی مشن

دیہی صفائی اسکیم

256.76

 

ذیلی ۔کل

 

3,526.43

 

 

 

 

-

 

جھارکھنڈ

ریاستی مشن برائے صاف گنگا (ایس ایم سی جی )

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس، ادارہ جاتی ترقی، مواصلات اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں

164.52

 

نیشنل پروجیکٹ کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ

گھاٹ اور کریمیٹوریہ پروجیکٹس

30.52

 

ریاستی محکمہ جنگلات

شجرکاری

22.74

 

ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ

لیبارٹریوں کو مضبوط بنانا

4.44

 

صفائی مشن

دیہی صفائی اسکیم

27.83

 

ذیلی ۔کل

 

250.05

 

 

 

 

-

 

مغربی بنگال

ریاستی مشن برائے صاف گنگا (ایس ایم سی جی )

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس، ادارہ جاتی ترقی، مواصلات اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں

881.17

 

ریاستی محکمہ جنگلات

شجرکاری

23.55

 

انجینئرنگ پروجیکٹس (انڈیا) لمیٹڈ-گھاٹ اور کریمیٹوریہ پروجیکٹس

گھاٹ اور کریمیٹوریہ پروجیکٹس

20.04

 

ہائبرڈ اینوئٹی موڈ (ایچ اے ایم ) پروجیکٹس

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس

177.17

 

ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ

لیبارٹریوں کو مضبوط بنانا

1.19

 

صفائی مشن

دیہی صفائی اسکیم

236.00

 

 

 

 

1,339.12

 

مدھیہ پردیش

انوائرمنٹل پلاننگ اینڈ کوآرڈینیشن آرگنائزیشن، جبل پور

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹ

9.89

 

دہلی

دہلی جل بورڈ

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹس، ادارہ جاتی ترقی، مواصلات اور آؤٹ ریچ سرگرمیاں

1,253.86

 

ہریانہ

پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹ

89.61

 

راجستھان

اربن امپروومنٹ ٹرسٹ کوٹا

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹ

71.25

 

ہماچل پردیش

محکمہ آبپاشی

سیوریج انفراسٹرکچر پروجیکٹ

3.75

 

بیسن وائز ۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی )

پانی کے معیار اور صنعتی آلودگی کی نگرانی کے لیے معاونت

147.83

 

این ایم سی جی اور دیگر ایجنسیاں

ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز، ریسرچ اور پائلٹ پروجیکٹس، ارتھ گنگا پروجیکٹس، آؤٹ ریچ اور کمیونیکیشن پروجیکٹس اور مداخلتوں، دفتری انتظامی اخراجات، پروجیکٹ سپورٹ کنسلٹنسی وغیرہ ۔

1,106.66

 

مجموعی تعداد

 

 

13,245.68

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*****

 

 

U.No: 1152

ش ح۔اک۔س ا



(Release ID: 1895931) Visitor Counter : 84


Read this release in: English