ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی او پی27 میں ہندوستان نے مساوات اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں (سی بی ڈی آر-آر سی) کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی
ہندوستان نے ترقی پذیر ممالک کے ذریعہ موسمیاتی اقدامات کے نفاذ کے لیے موسمیاتی مالیات اور کم لاگت والی آب و ہوا ٹیکنالوجی کی منتقلی کی اہمیت پر زور دیا
پائیدار طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے مشن لائف کا آغاز کیا گیا
Posted On:
02 FEB 2023 8:22PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ سی او پی27 میں ہندوستان نے مساوات اور مشترکہ لیکن مختلف ذمہ داریوں اور متعلقہ صلاحیتوں (سی بی ڈی آر-آر سی) کے بنیادی اصولوں کو اجاگر کیا۔ ہندوستان نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو عالمی کاربن بجٹ تک مساوی رسائی حاصل ہونی چاہیے، جو کہ ایک محدود عالمی وسائل ہے، درجہ حرارت میں اضافے کو پیرس معاہدے (PA) کی مقرر کردہ حدود کے اندر رکھنا چاہیے اور تمام ممالک کو اس عالمی کاربن بجٹ کے اپنے منصفانہ حصے کے اندر رہنا چاہیے اور اسے ذمہ داری سے استعمال کرنا چاہیے۔ بھارت نے ترقی یافتہ ممالک سے موسمیاتی انصاف کے لیے اور موجودہ دہائی کے دوران اخراج میں تیزی سے کمی لانے کے لیے بھی زور دیا تاکہ ان کی اعلان کردہ تاریخوں سے بہت پہلے وہ خالص صفر تک پہنچ جائے، کیونکہ انھوں نے کم ہوتے عالمی کاربن کے اپنے منصفانہ حصہ سے زیادہ استعمال کیا ہے۔ ہندوستان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موسمیاتی مالیات کی منتقلی اور کم لاگت والی آب و ہوا ٹیکنالوجیز ترقی پذیر ممالک کی طرف سے موسمیاتی اقدامات کے نفاذ کے لیے زیادہ اہم ہو گئی ہیں۔ بھارت اور دیگر ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی اقدامات کو بہتر موسمیاتی مالیات کے ذریعے مزید تیز کیا جا سکتا ہے جو کہ زیادہ تر عوامی، گرانٹ پر مبنی اور رعایتی ہے۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ ہندوستان نے موافقت میں مدد کے لیے ٹھوس اقدامات اور فنڈنگ کے انتظامات اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ہونے والے نقصانات سے بچنے اور کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ ہندوستان نے قابل تجدید توانائی میں ٹیکنالوجی کی ترقی میں مضبوط عالمی تعاون اور خاص طور پر کم کاربن کے اخراج، بیٹری اسٹوریج، گرین ہائیڈروجن، کاربن کی گرفت کے استعمال اور اسٹوریج وغیرہ پر ٹیکنالوجی کی ضروریات پر زور دیا ہے۔ اکتوبر 2022 میں شروع کیے گئے لائف مشن اور ترقی کے حق کے ذریعے ہندوستان موسمیاتی انصاف، پائیدار طرز زندگی کے لیے اپنا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (UNFCCC) کے ایک فریق کے طور پر ہندوستان نے دو قومی مواصلات (NC) اور تین دو سالہ اپڈیٹ رپورٹ (BUR) پیش کی ہے جس میں ہندوستان کی موسمیاتی کارروائی اور اس کی کامیابیوں، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج وغیرہ کا خلاصہ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین BUR رپورٹ میں قومی حالات، قومی GHG انوینٹری، تخفیف کے اقدامات، اور آب و ہوا کی تبدیلی میں گھریلو پیمائش، رپورٹنگ، اور تصدیق (MRV) کے بارے میں معلومات سمیت رکاوٹوں اور متعلقہ مالی، تکنیکی اور صلاحیت کی ضروریات کا تجزیہ شامل ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1144
(Release ID: 1895906)
Visitor Counter : 119