وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

جی-20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ (EdWG) کا پہلا اجلاس چنئی میں اختتام پذیر ہوا


دو روزہ کنکلیو کے اہم نتائج کے درمیان ٹیکنالوجی کی مدد سے سیکھنے کو بڑھانے کے لیے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون

Posted On: 02 FEB 2023 9:01PM by PIB Delhi

جی-20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ (EdWG) کی انڈیا چیئر اور سکریٹری ہائر ایجوکیشن جناب سنجے مورتی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون چنئی اجلاس میں ہونے والی بات چیت کا اہم نتیجہ ہوگا۔

دو روزہ پہلے جی 20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ کے اختتام کے بعد میڈیا والوں سے خطاب کرتے ہوئے جس میں 30 ممالک کے 80 مندوبین اور رکن ممالک سے بین الاقوامی تنظیموں اور خصوصی مدعو افراد نے شرکت کی، جناب سنجے مورتی نے کہا کہ ”رکن ممالک میں ٹیکنالوجی سے متعلق تعلیم کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا“۔

دو روزہ کنکلیو میں یونیسیف اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے بھرپور پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ جناب سنجے مورتی نے کہا کہ اراکین نے کام کرنے والے ماحول کے مستقبل کے تناظر میں زندگی بھر سیکھنے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے اہداف اور ترجیحات کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کیا، اسی طرح درپیش تعلیمی چیلنجوں کا طویل مدتی پائیدار حل بھی تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔

اس ملاقات میں ایک جامع، مساوی، متعلقہ اور معیاری تعلیم اور سب کے لیے زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کے شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جناب سنجے مورتی نے مزید کہا کہ اس سال جون میں ہونے والی آخری میٹنگ میں وسیع اتفاق رائے ہونے سے پہلے تعلیمی گروپ کی 3 ضمنی میٹنگیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مندوبین نے تمل ناڈو کی ریاستی حکومت اور آئی آئی ٹی، مدراس کی طرف سے مہمان نوازی اور انتظامات کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جس نے جی 20 ایجوکیشن ورکنگ گروپ میٹنگ کے حصے کے طور پر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے سیمینار کی میزبانی کی۔

اسکولی تعلیم کی وزارت کے سکریٹری تھیرو سنجے کمار نے جو کانفرنس کا حصہ بھی تھے، کہا کہ اسکول کی سطح پر خواندگی کو مضبوط کرنے کے طریقے اور تعلیم کو آگے بڑھانے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت 2 مسائل پر میٹنگ میں شرکت کرنے والے مندوبین نے گہرائی سے غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورکنگ گروپ نے یہ پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ رکن ممالک کی طرف سے اپنائے جانے والے بہترین طریقوں کا نوٹس لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اور یورپی ممالک میں اسکولی تعلیم کی پیروی پر جامع انداز میں بات چیت کی گئی۔

جناب سنجے مورتی نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اسکول جانے والے 50 فیصد بچے مستقبل قریب میں ہنر مند ہوں گے۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ترقی پذیر مہارتوں کی پہچان سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے، انہوں نے کہا کہ ایک فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ترقی یافتہ مہارتوں کا اندازہ لگایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دکشا پلیٹ فارم اور تعلیم سے متعلق دیگر پروجیکٹوں پر عمل درآمد کو رکن ممالک نے سراہا جنہوں نے بحث میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے نتائج کو دستاویزی شکل دی جائے گی جسے 15 سے 17 مارچ تک پنجاب کے امرستر میں ہونے والی اگلی میٹنگ میں آگے بڑھایا جائے گا۔

ستمبر میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ہونے والے پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 56 سے زیادہ جی 20 اجلاس ملک کے مختلف حصوں میں ہو رہے ہیں جس سے تعلیم اور روزگار کی ترقی کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

 

 **************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1145


(Release ID: 1895905) Visitor Counter : 158


Read this release in: English